سجدے کی حالت میں انتقال کر گئے ۔۔ وہ 4 خوش قسمت مسلمان جن کا انتقال دین کی خدمت کرتے ہوئے ہوا، ایمان افروز مناظر کیمرے میں محفوظ ہوگئے

اللہ والوں کا یوں دنیا سے جانا ہم انسانوں کیلئے پیغام ہے کہ یہ دنیا عارضی مقام ہے اس کی رنگینی میں کھونے کی بجائے آخرت کی تیاری کریں۔
اور آج ہم آپکو ان لوگوں کے بارے میں بتانے جا رہے ہیں جو دکھنے میں تو عام انسانوں جیسے ہی ہیں مگر یہ اللہ کی بارگاہ میں بڑے ہی اچھے لوگ ہیں کیونکہ انہیں نماز کے دوران یا پھر دین کی تبلیغ کرتے ہوئے موت آ گئی اور یہ مناظر کیمرے کی آنکھ میں نظر بند ہو گئے۔آئیے جانتے ہیں ان کےبارے میں۔

دوران نماز امام صاحب کا انتقال:

یہ واقعہ 1 سال پرنا ہے جس میں ہم دیکھ سکتے ہیں کہ امام مجدت مسجد میں ہی نماز سے پہلے قرآن پاک پرھ رہے ہیں مگر جب وہ نماز پرھانے کیلئے کھڑے ہوتے ہیں تو کچھ ہی دیر میں یہ اپنے سینے پر ایک ہاتھ رکھ لیتے ہیں جس سے معلوم ہوتا ہے کہ شاید انہیں دل میں درد ہو رہا ہو۔ اس کے بعد جب وہ رکوع میں جانے لگتے ہیں تو ایک دم سے نیچے گر جاتے ہیں۔
تو اب پہلی صف میں سے ایک شخص موجود ہوتا ہے وہ نماز مکمل کرواتا ہے جس کے بعد سب امام صاحب کی طرف دیکھتے ہیں اور ایک شخص مسجد میں سے ہی انہیں چیک کرتا ہے تو وہ کہتا ہے کہ اب یہ اس دنیا میں نہیں رہے۔جس انداز سے انہیں یہ شخص چیک کرتا ہے تو معلوم ہوتا ہے کہ یہ آدمی ڈاکٹر ہے۔

بیان کے دوران انتقال:

اس ایمان افروز واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر کافی گردش کرتی رہی ۔ ہوا کچھ یوں کہ قاری عبدالمتین صاحب ایک جگہ بیان کر رہے تھے تو بالکل ٹھیک ٹھاک تھے اور کافی دیر تک بیان کرتے رہے مگر پھر ایک دم سے حالت غیر ہوئی تو قریب موجود ایک شخص نے انہیں سنبھالا اور پانی پلایا مگر ان کے منہ میں پانی بھی نہیں گیا۔
تو پھر انہیں اٹھا کر اسپتال لے جایا گیا۔ مگر اسکے بعد کچھ ایسی خبریں سوشل میڈیا پر دیکھنے کو ملیں جس سے اندازہ ہوا کہ ان کا انتقال ہو گیا ہے۔

نماز میں بزرگ کا انتقال:

یہ ویڈیو 6 سال پہلے کی ہے جس میں ہم دیکھ سکتے ہیں کہ بزرگ شخص بالکل ٹھیک مسجد میں موجود ہے مگر جیسے ہی وہ باجماعت نماز کی ادائیگی کیلئے کھڑا ہوتا ہے تو اسکی طبعیت ایک دم سے خراب ہوتی ہے اور وہ گر جاتا ہے۔
اسی دوران پیچھے سے اور آنے والے افراد اس بوڑھے کو اٹھا کر صف سے پیچھے لے آتے ہیں، تو انہیں معلوم ہوتا ہے کہ یہ دنیا سے رخصت ہو گئے ہیں اور انکا جنازہ بھی مسجد سے ہی اٹھتا ہے۔

تہجد کی نماز میں روح نکل جانا :

یہ واقعہ اسماعیل نامی ایک شخص کا ہے جو کہ بھارتی شہر ممبئی کا رہنے والا ہے۔ یہ ایک بزرگ شہری ہیں جو اپنی قریبی مسجد میں نماز پرھنے کیلئے داخل ہوتے ہیں، مسجد کی لائٹ چلا کر اور وقت دیکھ کر تیجد کی نماز کی ابتادء کر دیتے ہیں۔
ویڈیو میں دیکھا جا کستا ہے کہ جیہسے ہی یہ نماز ختم کرتے ہیں تو ان کی روح ان کے جسم سے پرواز کر جاتی ہے۔ اور یہ بیٹھے بیٹھے ہی سجدے کی حالت میں چلے جاتے ہیں اور اس طرح اللہ کو پیارے ہو جاتے ہیں۔ یہ واقعہ تقریباََ 2 سال پرانا ہے اور اس کی ویڈیو اب تک سوشل میڈیا پر گردش کر رہی ہے۔ اس طرح کی موت کو دیکھ کر ہر مسلمان یہ خواہش کرتا ہے کہ اسے بھی اس حالت میں اللہ پاک کی طرف سے موت نصیب ہو۔

Sajdon Ki Halat Mein Inteqal Karne Waly

Discover a variety of News articles on our page, including topics like Sajdon Ki Halat Mein Inteqal Karne Waly and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Sajdon Ki Halat Mein Inteqal Karne Waly to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Faiq  |   In News  |   0 Comments   |   2172 Views   |   18 Nov 2022
About the Author:

Faiq is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Faiq is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 22 January 2025)

سجدے کی حالت میں انتقال کر گئے ۔۔ وہ 4 خوش قسمت مسلمان جن کا انتقال دین کی خدمت کرتے ہوئے ہوا، ایمان افروز مناظر کیمرے میں محفوظ ہوگئے

سجدے کی حالت میں انتقال کر گئے ۔۔ وہ 4 خوش قسمت مسلمان جن کا انتقال دین کی خدمت کرتے ہوئے ہوا، ایمان افروز مناظر کیمرے میں محفوظ ہوگئے ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ سجدے کی حالت میں انتقال کر گئے ۔۔ وہ 4 خوش قسمت مسلمان جن کا انتقال دین کی خدمت کرتے ہوئے ہوا، ایمان افروز مناظر کیمرے میں محفوظ ہوگئے سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔