جس بھائ کو راکھی باندھتی ہوں اسے گردہ بھی دے سکتی ہوں۔۔ بڑھاپے کے باوجود بہن نے بھائی کو گردہ دے کر راکھی پہنا دی! دل چھو لینے والی کہانی

"میرے لیے میرے بھائی سے زیادہ اہم کوئی چیز نہیں ہے۔ میں اس کے بغیر اپنی زندگی کا تصور بھی نہیں کر سکتی۔ میں نے اسے تکلیف میں دیکھا ہے، اور اس کی جان بچانے کے لیے جو بھی کرنا پڑے وہ کروں گی۔ جس ہاتھ پر ہر سال راکھی باندھتی ہوں اسے گردہ بھی دے سکتی ہوں“

یہ کہنا ہے شردھا اولیگاؤںکر کا جن کا تعلق بھارت سے ہے۔ اگرچہ شردھا کافی بزرگ خاتون ہیں لیکن اپنے 61 سالہ بھائی کرن پانڈے کو ممبئی کے انسٹی ٹیوٹ آف رینل سائنسز، گلوبل ہسپتال میں رکشا بندھن کے موقع پر گردہ کردیا۔

واضح رہے کہ کرن پانڈے کا پہلی بار گردہ 2005 میں تبدیل ہوا تھا لیکن کئی سال گزرنے کے بعد ان کا گردہ ناکارہ ہوگیا جس کے بعد ان کی دو بہنوں نے اپنا اپنا گردہ بھائی کو عطیہ کرنے کے لئے ٹیسٹ کروایا جس میں ایک بہن کا گردہ کرن پانڈے سے میچ ہوگیا۔ جس دن یہ واقعہ پیش آیا اتفاق سے اس دن ہندو مذہب کا مشہور تہوار رکشا بندھن تھا جس میں بہنیں اپنے بھائیوں کو راکھی پہناتی ہیں۔ شردھا نے بھی بھائی کو گردہ عطیہ کرنے کے بعد راکھی پہنائی جسے دیکھ کر لوگ بہن بھائی کی محبت کے اس واقعے کو سراہ رہے ہیں۔

اس موقع پر مریض کرن پانڈے نے اپنی بہن کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ “میں اپنے روزمرہ کے کام آسانی سے نہیں کر پا رہا تھا، اور بہت سے طریقہ کار اور علاج کی کوشش کرنے کے بعد بھی، میری حالت خراب ہوتی چلی گئی۔ میں نے امید کھونی شروع کر دی تھی۔ لیکن میری بہن نے میری مدد کی وہ میری واحد امید ہے جس کی وجہ سے آج میں زندہ ہوں۔ میں چاہوں بھی تو اس کا شکریہ ادا نہیں کرسکتا“

Sister Donates Kidney To Brother On Eve Of Raksha Bandhan

Discover a variety of News articles on our page, including topics like Sister Donates Kidney To Brother On Eve Of Raksha Bandhan and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Sister Donates Kidney To Brother On Eve Of Raksha Bandhan to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Khush Bakht  |   In News  |   0 Comments   |   9334 Views   |   01 Sep 2023
About the Author:

Khush Bakht is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Khush Bakht is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 22 January 2025)

جس بھائ کو راکھی باندھتی ہوں اسے گردہ بھی دے سکتی ہوں۔۔ بڑھاپے کے باوجود بہن نے بھائی کو گردہ دے کر راکھی پہنا دی! دل چھو لینے والی کہانی

جس بھائ کو راکھی باندھتی ہوں اسے گردہ بھی دے سکتی ہوں۔۔ بڑھاپے کے باوجود بہن نے بھائی کو گردہ دے کر راکھی پہنا دی! دل چھو لینے والی کہانی ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ جس بھائ کو راکھی باندھتی ہوں اسے گردہ بھی دے سکتی ہوں۔۔ بڑھاپے کے باوجود بہن نے بھائی کو گردہ دے کر راکھی پہنا دی! دل چھو لینے والی کہانی سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔