لڑکیوں کی بڑی مشکل آسان: مہندی کا رنگ ڈارک کرنا چاہتی ہیں تو ان ٹپس کو اپلائی کریں اور دُلہن منہدی جیسا رنگ سستے میں پائیں!

لڑکیاں شادی بیاہ جیسی تقریبات میں جانے سے قبل ہاتھوں میں مہندی ضرور لگاتی ہیں اور خواتین کسی بھی تقریب میں جانے سےقبل بالوں میں مہندی لگاتی ہیں مگر اکثر اوقات یہ ہوتا ہے کہ مہندی کا رنگ اچھا نہیں رچتا اور پھیکے رنگ سے سب ہی پریشان ہوتی ہیں اور اس وجہ سے بالوں میں مہنیے میں دو مرتبہ مہندی لگاتی ہیں اور ہاتھوں میں بھی ایک ڈیزائن کے اوپر دو مرتبہ ہاتھ پھیرتی ہیں ۔ اور یہ مسئلہ اسی وجہ سے ہوتا ہے کیونکہ بازاروں میں بننے والی مہندیاں کیمکل سے بنتی ہیں اور کیمیکل والی مہندی سے ہر وقت اچھا رنگ نہیں دے پاتی ہے۔

اس لئے آج کے-فوڈ آپ کے ہاتھوں کی مہندی کا رنگ گہرہ لانے کے لئے آپ کو کچھ آسان ٹپس بتانے جا رہا ہے:

٭ چینی کا پانی:

ایک چمچ چینی کو آدھے کپ پانی میں مکس کر یں اور مہندی لگانے کے بعد اپنے ہاتھوں میں لگا لیں۔

٭ وکس بام:

مہندی جب ہلکی سی خُشک ہو جائے تو اس پر وکس بام لگادیں، آپ دیکھیں گی کہ اس سے رنگ بھی گہرہ ہوجائے گا اور ہاتھوں کے جلد پر چمک جائے گی۔

٭ ویزلین:

مہندی خُشک ہونے کے بعد اس پر پیٹرولیم جیلی بھی لگا لیں، یہ بھی رنگ کو اچھا کردے گی کیونکہ اس میں پولی مرکبات ہوتے ہیں جو حنا کا رنگ مزید نکھارنے میں آپ کی مدد کرتے ہیں۔

اب جانیں بالوں میں لگی مہندی کا رنگ اچھا لانے کا طریقہ:

چائے چھاننے کے بعد جو پتی بچ جائے اس کو ایک کپ پانی میں ڈال کر جوش دیں اور اس میں مہندی مکس کریں، اس مہندی کو بالوں میں لگائیں یہ زبردست ٹپ ہے رنگ گہرہ کرنے کے لئے۔

٭ چینی کا پانی:

مہندی کو چینی کے پانی میں بھگو کر پھر بالوں میں لگائیں یہ بھی ایک اچھا طریقہ ہے رنگ گہرہ کرنے کے لئے۔
آپ بھی استعمال کریں اور ہمیں کے-فوڈ کے فیس بک پیج پر کمنٹ سیکشن میں ضرور بتائیے گا۔

Mehndi Lagane Ka Tarika

Discover a variety of Beauty and Skin Care articles on our page, including topics like Mehndi Lagane Ka Tarika and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Mehndi Lagane Ka Tarika to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Humaira  |   In Beauty and Skin Care  |   0 Comments   |   13454 Views   |   22 Dec 2020
About the Author:

Humaira is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Humaira is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 22 December 2024)

لڑکیوں کی بڑی مشکل آسان: مہندی کا رنگ ڈارک کرنا چاہتی ہیں تو ان ٹپس کو اپلائی کریں اور دُلہن منہدی جیسا رنگ سستے میں پائیں!

لڑکیوں کی بڑی مشکل آسان: مہندی کا رنگ ڈارک کرنا چاہتی ہیں تو ان ٹپس کو اپلائی کریں اور دُلہن منہدی جیسا رنگ سستے میں پائیں! ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ لڑکیوں کی بڑی مشکل آسان: مہندی کا رنگ ڈارک کرنا چاہتی ہیں تو ان ٹپس کو اپلائی کریں اور دُلہن منہدی جیسا رنگ سستے میں پائیں! سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔