باپ بظاہر سخت ہوتا ہے مگر دل سے اپنی اولاد کے لیے بہت نازک اور فکر کرنے والا انسان ہے۔ ایک باپ اپنے بچوں سے کتنی محبت کرتا ہے اس کا ہم اندازہ ہم نہیں لگا سکتے مگر ایک بیٹے کو اس بات کا اندازہ ہوا۔
کے فوڈز میں آپ کو ایک انتہائی جذبات سے بھرپور باپ اور بیٹے کی ویڈیو دکھانے جا رہے ہیں جس میں موجود مناظر آپ نے پہلے کبھی نہیں دیکھے ہوں گے۔
کبھی آپ نے دیکھا ہے کہ کوئی باپ اپنے بیٹے کا پاؤں چومے؟ یقینا ایسا کبھی کسی نے نہیں دیکھا ہوگا مگر ترکی سے سامنے آنے والی اس ویڈیو میں ایسا ہی دیکھنے کو ملا۔
ایک باپ کا حافظ قرآن بیٹا جس کی اپنے بیٹے سے محبت اتنی زیادہ ہوتی ہے کہ وہ اپنے بیٹے کو پاؤں چومنے لگ جاتا ہے کیونکہ اسے فخر ہے کہ اس نے اللہ کے پاک کلام کو اپنے دل میں بسا لیا ہے۔
ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک مسجد میں باپ اور بیٹا موجود ہیں، بیٹا اپنی جگہ کھڑا ہے اور باپ اسے دیکھ رہا ہے، پھر اچانک وہ اپنے بیٹے کے قدموں میں آیا اور پاؤں چومنے لگا۔
بیٹا اپنے باپ کو اس طرح کرتے دیکھ کر چونک گیا اور فورا اپنے والدکی پیٹھ سے لپٹ جاتا ہے اور پھر دونوں ایک دوسرے کے گلے لگ جاتے ہیں۔