پیر میں خارش، پھپوند اور زخم۔۔ سردی میں پیروں کے ان مسائل سے بچنے کے لئے یہ آسان ٹوٹکے ضرور آزمائیں

سردی کے موسم میں اکثر لوگوں کو شکایت رہتی ہے کہ جب وہ موزے پہنتے ہیں تو پیروں میں بہت خارش ہوتی پے اور اکثر پھپھوند بھی لگ جاتی ہے۔ اگر عمر رسیدہ افراد ہوں تو پیر پر زخم بھی بن جاتا ہے جو مشکل سے ٹھیک ہوتا ہے۔ اس آرٹیکل میں آپ کو چند گھریلو ٹوٹکے بتائے جائیں گے جن کی مدد سے اس مسئلے کو کم کیا سکتا ہے۔

نیم کا تیل

نیم کا تیل ہر میڈیکل اسٹور یا عام پنساری کی دکان پر مل جاتا ہے۔ یہ سستا بھی ہوتا ہے اور بہت زیادہ اینٹی بیکٹیریل خصوصیات اپنے اندر رکھتا ہے۔ اس تیل کو پیر کے متاثرہ حصے پر لگائیں اور اگر پیر پر پھپھوند نہیں بھی ہے تو بھی دن میں کم سے کم ایک بار اس تیل کا پیر پر مساج ضرور کریں۔

لہسن کے جوئے

لہسن کے جوئے چھیل کر کاٹ کر پیر پر لگائیں لیکن اگر جلد محسوس ہو تو لہسن کے تیل کا تھوڑا سا عرق لے کر پیٹرولئیم جیلی میں ملا کر لگائیں۔ یہ پیر سے فنگس اور جراثیم کا خاتمہ کردے گا۔

بام

چونکہ مینتھول اور پودینہ اپنے اندر ٹھنڈی تاثیر رکھتا ہے اس لئے اگر ان کا تیل نہ ملے تو وکس یا پھر کوئی بھی ایسا بام لے لیں جس میں مینتھول موجود ہو اور موزے پہننے سے قبل اس کا مساج پیروں پر کریں۔ یہ نہ صرف پیروں سے خارش، خشکی اور پھپھوند کم کرے گا بلکہ نزلے اور جسمانی تھکن کے اثر کو بھی زائل کردے گا۔

Pairon Ke Masail Ka Ilaj

Discover a variety of Health and Fitness articles on our page, including topics like Pairon Ke Masail Ka Ilaj and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Pairon Ke Masail Ka Ilaj to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Khush Bakht  |   In Health and Fitness  |   0 Comments   |   14790 Views   |   07 Nov 2022
About the Author:

Khush Bakht is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Khush Bakht is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 22 November 2024)

پیر میں خارش، پھپوند اور زخم۔۔ سردی میں پیروں کے ان مسائل سے بچنے کے لئے یہ آسان ٹوٹکے ضرور آزمائیں

پیر میں خارش، پھپوند اور زخم۔۔ سردی میں پیروں کے ان مسائل سے بچنے کے لئے یہ آسان ٹوٹکے ضرور آزمائیں ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ پیر میں خارش، پھپوند اور زخم۔۔ سردی میں پیروں کے ان مسائل سے بچنے کے لئے یہ آسان ٹوٹکے ضرور آزمائیں سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔