اکثر لوگ پھولوں میں گلاب کا پھول پسند کرتے ہیں۔ گلاب کے پھول کو خوبصورتی بڑھانے کے لیے استعمال کیا جاتا ہے لیکن کیا آپ جانتے ہیں کہ اس کے استعمال سے صحت سے متعلق کئی مسائل پر بھی قابو پایا جا سکتا ہے۔ ماہرین صحت کا خیال ہے کہ گلاب کے پھول کی 10 سے 15 پنکھڑیوں اور چندن کے تیل کا ایک قطرہ آپ کی تھکاوٹ کو دور کر سکتا ہے۔ گلاب آپ کے جگر سے متعلق مسائل کو بھی دور کرتا ہے۔ اگر آپ کو سانس میں بدبو آتی ہے اور منہ میں کسی قسم کی سوجن ہے تو اس سے آرام ملتا ہے۔ ماہرین حسن کے مطابق عرق گلاب جلد کے لیے بہت فائدہ مند ہے۔
گلاب کی پتیاں کھانے کے فوائد:
1۔ بواسیر کا علاج:
اگر آپ بواسیر کا شکار ہیں تو گلاب کی پتیاں لیں۔ اس میں موجود فائبر اور پانی جسم سے زہریلے مادوں کو باہر نکالتا ہے۔ ہاضمہ بہتر کرتا ہے۔ بواسیر کے دوران خون اور درد کے مسئلے سے بھی نجات مل جاتی ہے۔
2۔ ذہنی تناو اور ڈپریشن سے نجات:
اگر آپ تھکاوٹ، ذہنی دباؤ اور تناؤ کی وجہ سے سو نہیں پا رہے ہیں تو اپنے بستر پر گلاب کے پھول رکھیں۔ گلاب کی خوشبو ان تمام ذہنی مسائل پر قابو پانے میں مدد دیتی ہے۔ ایک تحقیق کے مطابق گلاب کے پھول کو سونگھنے سے دماغ پرسکون ہوتا ہے۔
3.۔ گلاب کے پھول سے وزن میں کمی:
گلاب کی پنکھڑیوں میں موجود عناصر جسم سے زہریلے مادوں کو باہر نکالنے میں مدد دیتے ہیں۔ میٹابولزم کو بڑھاتا ہے، جس سے موٹاپا کم ہوتا ہے۔ اگر آپ کو بار بار بھوک لگتی ہے تو گلاب کی پتیاں کھانے سے بھوک کنٹرول میں رہتی ہے۔ اس سے وزن بھی کنٹرول میں رہتا ہے۔