کیا حنا الطاف اور آغا علی کی طلاق ہوگئی؟ مدیحہ نقوی کا مشہور جوڑی کے متعلق انکشاف

ٹی وی میزبان مدیحہ نقوی نے حال ہی میں شوبز کی مشہور جوڑی آغا علی اور حنا الطاف کے درمیان طلاق کی تصدیق کردی ہے.

مدیحہ نقوی نے سماء ٹی وی کے مارننگ شو میں شگفتہ اعجاز اور ونیزہ احمد کو بطور مہمان بلایا اور ایک سیگمنٹ کے دوران،م شگفتہ اعجاز اور ونیزہ احمد کو پاکستانی کے چند مشہور اداکاروں کی تصاویر دی گئیں جبکہ دونوں کو تصویر دیکھے بغیر صرف مدیحہ کے دیے گئے اشاروں کی مدد سے ان کا درست نام بتانا تھا۔

اس سیگمنٹ میں شگفتہ اعجاز کے ہاتھ میں اداکار آغا علی کی تصویر تھی جس کا رُخ مدیحہ نقوی کی طرف تھا جبکہ شگفتہ اعجاز کو معلوم نہیں تھا کہ اُن کے ہاتھ میں کس اداکار کی تصویر ہے۔

کی میزبان مدیحہ نقوی اور ونیزہ احمد نے آغا علی کا نام لیے بغیر اُن کے کام اور اُن کی شخصیت سے متعلق چند مشہور باتیں کہیں، جن کی مدد سے شگفتہ اعجاز کو پہچاننا تھا کہ اُن کے ہاتھ میں کس اداکار کی تصویر ہے۔

مدیحہ نقوی نے شگفتہ اعجاز کو اشارے دیتے ہوئے کہا کہ آپ کے ہاتھ میں جس اداکار کی تصویر ہے، ان کا تعلق لاہور سے ہے، ان کے والد بھی مشہور اداکار تھے جبکہ ان کے ماموں بھی پاکستان کے معروف سینیئر اداکار ہیں۔ جبکہ ان کی شادی بھی معروف اداکارہ سے ہوئی تھی. دونوں میاں بیوی نے ایک ساتھ شو کی میزبانی بھی کی تھی انھیں غصے والا اداکار بھی سمجھا جاتا ہے. بدقسمتی سے ان کی اپنی اہلیہ سے علیحدگی ہوچکی ہے، دونوں نے ابھی تک دوسری شادی نہیں کی اور فی الحال دونوں ہی تنہا زندگی گزار رہے ہیں۔

شگفتہ اعجاز کے پھر بھی ما پہچاننے پر بالآخر انھیں تصویر دکھائی گئی جس سے پتا چلا کہ وہ اداکار آغا علی ہیں.

Madeeha Naqvi Confirms Divorce Between Agha Ali And Hina Altaf

Discover a variety of News articles on our page, including topics like Madeeha Naqvi Confirms Divorce Between Agha Ali And Hina Altaf and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Madeeha Naqvi Confirms Divorce Between Agha Ali And Hina Altaf to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Khush Bakht  |   In News  |   0 Comments   |   1244 Views   |   15 Aug 2024
About the Author:

Khush Bakht is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Khush Bakht is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 09 September 2024)

کیا حنا الطاف اور آغا علی کی طلاق ہوگئی؟ مدیحہ نقوی کا مشہور جوڑی کے متعلق انکشاف

کیا حنا الطاف اور آغا علی کی طلاق ہوگئی؟ مدیحہ نقوی کا مشہور جوڑی کے متعلق انکشاف ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ کیا حنا الطاف اور آغا علی کی طلاق ہوگئی؟ مدیحہ نقوی کا مشہور جوڑی کے متعلق انکشاف سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔