2 بار بچہ ضائع ہوا اور آج 3 سال کی بیٹی ہے کیونکہ۔۔ بھابھی نے اولاد سے محروم نند کی ماں بننے میں کیسے مدد کی؟ حیرت انگیز کہانی

“میری شادی 7 سال پہلے ہوئی۔ اس دوران میں 2 بار امید سے ہوئی لیکن ہر بار بچہ ضائع ہوگیا۔ دوسرا مس کیرج اتنا خطرناک تھا کہ چھٹے ہفتے ہی پیٹ میں شدید درد اٹھا اور میں تڑپتی رہی۔ اس وقت میں نے ماں بننے کی تمام امیدیں چھوڑ دیں اور مایوس ہوگئی لیکن آج میں ایک پیاری سی بیٹی کی ماں ہوں اور اس کی وجہ میری بھابھی ہیں“

یہ کہنا ایک ایسی عورت کا ہے جو ماں بننے کی خواہشمند ہونے کے باوجود اولاد سے محروم تھی۔ ہر بار تکلیفیں جھیلنے کے بعد جب وہ بالکل مایوس ہوگئی تب ان کی زندگی میں امید کی کرن کا کردار ان کی بھابھی لکشمی نے کیا۔

اس لڑکی کا کہنا ہے کہ دوسرے مس کیرج کے بعد وہ شدید ذہنی دباؤ کا شکار تھیں اور پھر اپنے میکے چلی گئیں جہاں ان کا ایک برس کا بھتیجا تھا۔ وہ اس سے سارا دن کھیلا کرتی تھیں۔ ان کے ماں بننے کے جذبے کو ان کی بھابھی لکشمی نے محسوس کیا اور سروگیسی کے ذریعے اپنی نند کو امید دلائی کہ وہ ان کی ماں بننے کے عمل میں مدد کرسکتی ہیں۔

ڈاکٹر سے بات چیت کرنے کے بعد سروگیسی کے ذریعے لکشمی حاملہ ہوئیں۔ اور ایک پیاری سی صحت مند بیٹی کو جنم دیا۔ اس دوران ان کی نند نے بھی اپنی بھابھی کا بھرپور خیال رکھا لیکن ان کا کہنا ہے کہ ماں بننے کا سارا درد ان کی بھابھی لکشمی نے جھیلا ہے اور اس احسان کو وہ کبھی چکا نہیں سکتیں۔ وہ اپنی 3 برس کی بیٹی ترشیکا کی پرورش اپنی بھابھی کے ساتھ مل کر کرتی ہیں۔ اگرچہ لوگوں نے سروگیسی کے فیصلے پر ان پر کافی تنقید بھی کی تھی لیکن انھوں نے پھر بھی اس عمل کا انتخاب کیا کیونکہ وہ بے اولاد رہنا گوارا نہیں کرسکتی تھیں لیکن اگر لکشمی ان کا ساتھ نہ دیتیں تو شاید وہ کبھی ماں نہ بن پاتیں۔

Ill Carry Your Baby For You Heart Touching Story

Discover a variety of News articles on our page, including topics like Ill Carry Your Baby For You Heart Touching Story and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Ill Carry Your Baby For You Heart Touching Story to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Khush Bakht  |   In News  |   0 Comments   |   4467 Views   |   06 Sep 2023
About the Author:

Khush Bakht is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Khush Bakht is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 22 December 2024)

2 بار بچہ ضائع ہوا اور آج 3 سال کی بیٹی ہے کیونکہ۔۔ بھابھی نے اولاد سے محروم نند کی ماں بننے میں کیسے مدد کی؟ حیرت انگیز کہانی

2 بار بچہ ضائع ہوا اور آج 3 سال کی بیٹی ہے کیونکہ۔۔ بھابھی نے اولاد سے محروم نند کی ماں بننے میں کیسے مدد کی؟ حیرت انگیز کہانی ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ 2 بار بچہ ضائع ہوا اور آج 3 سال کی بیٹی ہے کیونکہ۔۔ بھابھی نے اولاد سے محروم نند کی ماں بننے میں کیسے مدد کی؟ حیرت انگیز کہانی سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔