سردیوں میں مٹھی بھر ہرے چنے کھانے کے یہ فوائد جانتے ہیں؟

سردی کے موسم کو یہ خصوصیت حاصل ہے کہ اس موسم میں رنگ رنگ کی سبزیاں بازار میں نظر آتی ہیں اور ان کو دیکھ کر سبزی نہ کھانے والے لوگ بھی ان کو کھانے پر مجبور ہو جاتے ہیں- وہ ہرے پتوں والے ساگ ہوں یا رنگیں گاجریں ، سرخ چقندر ہوں یا گول گول شلجم یہ سب اپنی بہار دکھا رہے ہوتے ہیں اور ان ہی میں ایک اور سبزی جو کہ اسی موسم میں نظر آتی ہے وہ ہرے چنے ہیں جو کہ پھلی کے اندر ہوتے ہیں اور ان کو مٹر کی طرح نکال کر استعمال کیا جاتا ہے- ان کو چھولیا یا ہرے چنے بھی کہا جاتا ہے اس کو لوگ سبزی کے طور پر بھی پکاتے ہیں اس کے علاوہ اس کو گوشت میں بھی پکا کر کھایا جا سکتا ہے- ویسے تو اس کو کچا بھی کھا سکتے ہیں مگر اس کو کچھ لوگ ابال کر مصالحہ دال کر بھی کھاتے ہیں سردی کے موسم میں بار بار لگنے والی بھوک کو مٹانے کے لیے یہ ایک بہترین اسنیکس ثابت ہو سکتا ہے جو بہت سارے فوائد کا بھی حامل ہوتا ہے-

ہرے چنے کے فوائد

یہ چنے ان افراد کے لیے بہت مفید ہوتے ہیں جو ڈائٹنگ کر رہے ہوتے ہیں اور بار بار لگنے والی بھوک سے پریشان بھی ہوتے ہیں- ان چنوں کا استعمال ایک جانب تو ان کے وزن کو بڑھنے سے روکتا ہے اور دوسری جانب پیٹ بھرنے کا بھی بہترین ذریعہ ہوتے ہیں- اس کے علاوہ کئی طبی فوائد کے حامل ہوتے ہیں-

1: پروٹین سے بھرپور

ہرے رنگ کی سبزی ہونے کے سبب ان میں پروٹین کا خزانہ پوشیدہ ہوتا ہے اور ان کا استعمال جسم کے میٹابولزم کے نظام کو تیز کرتا ہے اور پروٹین سے بھرپور ہونے کے سبب ان کو کھانے سے جلد بھوک نہیں لگتی ہے- اس لیے یہ وزن کم کرنے میں بھی مددگار ثابت ہوتے ہیں کیوں کہ ان کو کھانے کے بعد بھوک کم لگتی ہے اور یہ دیر سے ہضم ہونے والی غذا ہے-

2: قوت مدافعت کو بڑھاتا ہے

ہرے چنے وٹامن اے اور سی سے بھر پور ہوتے ہیں جو کہ جسم میں بطور اینٹی آکسیڈنٹ عمل کرتے ہیں اور زہریلے مادوں کو جسم سے باہر خارج کرنے میں اہم کردار ادا کر کے سردی کے موسم میں انسان کی قوت مدافعت کو بڑھا کر بیماریوں سے لڑنے کی طاقت فراہم کرتا ہے-

3: ڈپریشن کا خاتمہ کرتا ہے

سردی کے موسم میں انسان کا جسم موسم کے سبب سستی کا شکار ہو جاتا ہے ہرے چنوں میں وٹامن بی 9 یا فولیٹ موجود ہوتا ہے جو کہ انسان کے جسم میں داخل ہو کر اس کے موڈ کو بہتر کرتا ہے- ڈپریشن سے نکالتا ہے اور اس کے علاوہ سردی کے موسم میں ہونے والی سستی کا خاتمہ کر کے جسم کو چاک و چوبند کرتا ہے-

4: وزن کو کم کرنے میں مددگار

دیگر ہری سبزیوں کی طرح ہرے چنے میں بھی فائبر کی بڑی مقدار موجود ہوتی ہے جو کہ جسم میں جمع شدہ چکنائی کو پگھلانے میں مددگار ثابت ہوتی ہے اور اس کے علاوہ یہ ہاضمے کے نظام کو بھی بہتر بناتا ہے اور خون میں سے نقصان دہ کولیسٹرول کو کم کر کے وزن کے کم کرنےمیں معاون ثابت ہوتا ہے-

5: خون میں شوگر لیول کم کرے

ہرے چنے میں شوگر کا لیول بہت کم ہوتا ہے جب کہ دوسری جانب یہ پروٹین اور فائبر سے بھرپور ہوتے ہیں اس کے اندر ان خصوصیات کا امتزاج اس کو ذیابطیس کے مریضزں کے لیۓ بہت مفید ثابت کرتے ہیں-
بشکریہ: ہماری ویب

Green Chickpea Benefits

Discover a variety of Health and Fitness articles on our page, including topics like Green Chickpea Benefits and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Green Chickpea Benefits to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Aqib Shahzad  |   In Health and Fitness  |   0 Comments   |   8445 Views   |   19 Nov 2021
About the Author:

Aqib Shahzad is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Aqib Shahzad is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 22 January 2025)

سردیوں میں مٹھی بھر ہرے چنے کھانے کے یہ فوائد جانتے ہیں؟

سردیوں میں مٹھی بھر ہرے چنے کھانے کے یہ فوائد جانتے ہیں؟ ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ سردیوں میں مٹھی بھر ہرے چنے کھانے کے یہ فوائد جانتے ہیں؟ سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔