کینسر نے ہنستا مسکراتا چہرا بدل دیا ۔۔ مشہور ترکش شیف نے خانہ کعبہ میں ایک نئی زندگی کا آغاز کر دیا، دیکھیے

انسان کی زندگی کب بدل جائے، کسی کو کچھ پتہ نہیں چلتا ہے، ایسا یہ کچھ مشہور ترک شیف براک اوزدمیر کے ساتھ ہوا ہے۔براک سوشل میڈیا پر اپنی خوبصورت اور معصوم مسکراہٹ کے ساتھ دنیا بھر کے منفرد اور دلچسپ کھانوں کو بناتے ہوئے ویڈیوز اپلوڈ کرتے ہیں۔

سوشل میڈیا پر ان کے چاہنے والوں، دیکھنے والوں کی تعداد 10 لاکھ سے زائد ہے۔جبکہ ان صارفین ان کی ویڈیوز کو اس لیے بھی پسند کرتے ہیں کیونکہ کھانے کی ترکیب تو بتائی ہی جاتی ہے ساتھ ہی ثقافتی رنگ بھی نمایاں ہوتا ہے۔

جس کی بنا پر ان کی ویڈیوز کو صارفین بے حد پسند کرتے ہیں، ترکش کباب ہو یا پھر دمپخت، یا پھر ایشیاء کی کوئی بھی ڈش، براک نے سوشل میڈیا پر اپنی صلاحیتوں کی بنا پر توجہ سمیٹی۔

اور پھر یہ بات بھی کافی دلچسپ ہے کہ سماجی کاموں میں بھی براک نے سب کے دل جیت لیے، ان کی سماجی ٹیم نے افریقہ کے ان لوگوں کو جو بھوک و پیاس میں مبتلا تھا، ان کے لیے نہ صرف تحائف لے کر گئے بلکہ ساتھ ہی ان کے لیے لائیو ککنگ کی۔ دوسری جانب پاکستان کے دورے پر براک نے سماجی کامون میں خوب اپنا حصہ ڈالا۔ اس تصویر میں بھی ان کی خدمات کو دیکھا جا سکتا ہے۔

جس نے صارفین کے خوب دل جیتے اور اس طرح براک دنیا بھر میں مشہور ہو گئے یہاں تک کہ بھارتی اداکاری عروشی، دبئی کے شیخ ہمدان، مشہور فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو سمیت کئی مشہور شخصیات نے ان کے ساتھ تصاویر بنائی اور ان کے کھانوں کو پسند کیا۔

لیکن اچانک اس خبر نے بھی سب کو افسردہ کر دیا جب ہر وقت مسکرانے والا براک برین ٹیومر کا شکار ہوا۔ ہنستا مسکراتا چہرا جو ہر ایک کے کام آتا تھا، آج تکلیف میں تھا۔ لیکن اس سب میں بھی براک نے ہمت نہیں ہاری اور اپنی بیماری سے لڑنے کا ارادہ کیا، یہی وجہ ہے کہ بیماری کے بعد سوشل میڈیا پر ایک تصویر اپلوڈ کی۔

جس میں براک خانہ کعبہ میں موجود ہیں، ساتھ ہی باڈی لینگوج اس بات کی طرف اشارہ کر رہی ہے، کہ اب ان کی نئی زندگی شروع ہو گئی ہے، ایک نیا عزم، ایک نیا جذبہ لیے براک نے اس نئی زندگی کی شروعات خانہ کعبہ سے کی ہے۔

اگرچہ جسمانی طور پر برین ٹیومر یا کینسر نے انہیں کافی کمزور کر دیا ہے، لیکن اس کے باوجود ان کے ہمت، عزم اور حوصلے میں کوئی کمی نہیں آئی ہے۔

Cancer Ki Zindagi Badal Di

Discover a variety of News articles on our page, including topics like Cancer Ki Zindagi Badal Di and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Cancer Ki Zindagi Badal Di to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Fahad  |   In News  |   0 Comments   |   8804 Views   |   09 Oct 2022
About the Author:

Fahad is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Fahad is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 27 April 2024)

کینسر نے ہنستا مسکراتا چہرا بدل دیا ۔۔ مشہور ترکش شیف نے خانہ کعبہ میں ایک نئی زندگی کا آغاز کر دیا، دیکھیے

کینسر نے ہنستا مسکراتا چہرا بدل دیا ۔۔ مشہور ترکش شیف نے خانہ کعبہ میں ایک نئی زندگی کا آغاز کر دیا، دیکھیے ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ کینسر نے ہنستا مسکراتا چہرا بدل دیا ۔۔ مشہور ترکش شیف نے خانہ کعبہ میں ایک نئی زندگی کا آغاز کر دیا، دیکھیے سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔