کیکر دراصل ایک درخت ہے جس کے پتے چھال پھلی اور گوند سب ہی طبی فوائد سے بھرپور ہوتے ہیں، کیکر کا مزاج سردخشک ہوتا ہے، اس کے درخت کے تنے سے ایک لعاب دار مادہ رستا ہے جسے گوند کہتے ہیں۔
گوند کیکر جلد کے لئے بےحد مفید ہے جبکہ کیکر کی گوند کا لعاب دیگر ادویات کے ساتھ ملا کر سینے کے امراض، نزلہ ، اسہال پیچش کے لئے استعمال کیا جاتا ہے، گوند کیکر معدہ کی جھلی پر ایک تہہ چڑھا دیتا ہے جس سے انسان کا معدہ صحت مند رہتا ہے اور زہلریلے مادوں کے اثر سے محفوظ رہتا ہے، گوند کیکر کے فوائد درج ذیل ہیں۔
• گوند کیکر کے فوائد
• کھانسی کا علاج
سردی کے موسم میں کھانسی ایک عام مسئلہ مگر مستقل کھانس کر گلے میں بھی خراش ہو جاتی ہے کھانسی اور حلق میں خراش کے لئے منہ میں کیکر کی گوند رکھ کر اس کا لعاب چوسنے سے تھوڑی دیر میں گلے کی تکلیف اور کھانسی دور ہو جاتی ہے۔
• جھریاں اور جھائیاں
وقت کے ساتھ ساتھ چہرے پر اور جسم پر جھریاں آنے لگی ہیں ان جھریوں سے نجات حاصل کرنے کے لیے گوند کیکر کا استعمال کیا جاتا ہے، یہ جلد میں موجود خلیوں کو صحت مند رکھتی ہے جلد کو چکنا اور جلد کو لچکدار بناتی ہے۔
• دانے اور ان کے داغ دھبے
گوند کیکر چہرے پر لگانے سے یہ ایسے جراثیم کا خاتمہ کرتی ہے جو جلد کو خراب کرنے اور دانوں کا باعث بنتے ہیں گوند کی اینٹی آکسیڈنٹ اور اینٹی سوزش خصوصیات چہرے کو داغ دھبوں اور دانوں سے محفوظ رکھتی ہیں۔
• شوگر کے مریضوں کے لئے بہترین
گوند کیکر کو شوگر کے مریضوں کے لئے بہترین قرار دیا جاتا ہے گوند کیکر کا استعمال خون سے شوگر کی سطح کو کم کرتا ہے اس طرح گوند کیکر شوگر لیول کو کنٹرول کرتی ہے۔
• کولیسٹرول کنٹرول کرنے کے لئے بہترین
طبی ماہرین کے مطابق جو افراد کولسٹرول کی بیماری میں مبتلا ہیں وہ گوند کیکر کے ذریعے اپنے کولیسٹرول لیول کو کم کر سکتے ہیں ہائی کولیسٹرول کا تعلق دل سے ہوتا ہے اسی لیے اس کے بڑھنے کے ساتھ دل کی دیگر بیماریوں کا خطرہ بڑھ جاتا ہے اور فالج کے اٹیک کا بھی خطرہ ہوتا ہے ایسے میں گوند کیکر ان تمام مسائل سے دور رکھتی ہے۔
• وزن کم کرنے کے لئے مفید
گوند کیکر کے استعمال سے قوت مدافعت میں اضافہ ہوتا ہے اس کے استعمال سے میٹابولزم میں اضافہ ہوتا ہے اور اس طرح جسم سے اضافی چربی کا خاتمہ ہوتا ہے اور وزن میں واضح کمی آتی ہے۔
Discover a variety of Health and Fitness articles on our page, including topics like Gond Keekar Ke Fawaid and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Gond Keekar Ke Fawaid to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.