ذائقے کے ساتھ صحت بھی ۔۔ اب بنائیں گھر پر گوند کے زبردست لڈّو! جو آپ کی تھکن، کمزوری اور جسم کے دردوں کو بھی دور کرے

اس موسم میں جہاں ایک طرف سستی سی رہتی ہے وہیں بہت جلد تھکن، کمزوری اور جسم درد بھی محسوس ہونے لگتا ہے اور دل کرتا ہے کہ بس لیٹے رہو جسکی وجہ سے کام وغیرہ بھی کافی متاثر ہوتا ہے۔ لیکن اگر آپ اپنی خوراک میں ایسی چیزوں کا استعمال رکھیں جو آپ کو چست و تندرست بناتی ہو تو چاہے موسم کوئی بھی ہو آپ ایکٹو ہی رہیں گے۔
اسی لیئے آج ہم آپ کو بتانے جارہے ہیں گوند کے لڈّو کی ایسی ریسیپی جو نہ صرف کھانے میں ذائقہ دار ہے بلکہ آپ کی صحت کیلیئے بھی فائدہ مند ہے۔

گوند کے لڈّو کی ترکیب:

پہلا مرحلہ:

۔ ایک پین میں 2 چمچ گھی ڈال کر سب سے پہلے 100 گرام گوند کو درمیانی آنچ پر 2 منٹ فرائی کرلیں جب تک اسکا رنگ ہلکا گلابی نہ ہوجائے، پھر اسے ایک پلیٹ میں نکال کر ٹھنڈا ہونے کے بعد کٹوری کی پچھلی سائیڈ سے پیس دیں۔
۔ اسی پین میں 2 چمچ گھی ڈال کر 1 کپ مکھانے کو بھی اسی طریقے سے فرائی کر کے نکال لیں پلیٹ میں ثابت
۔ اسی طرح 50/50 گرام کاجو اور بادام کے ساتھ بھی کریں
۔ اب پھر سے پین میں گھی ڈال کر اس میں 50 گرام کُھرچا ہوا ناریل، 3 چمچ خربوزے کے بیج اور 2 چمچ خسخس کو ہلکی آنچ پر فرائی کر کے نکال لیں
۔ ان تمام فرائی کی ہوئی چیزوں کو علیحدہ علیحدہ گرینڈر میں ڈال کر گرینڈ کریں اور سائیڈ پر رکھ دیں

دوسرا مرحلہ:

۔ ایک پین میں گھی ڈال کر اس میں 3 چمچ بیسن شامل کر کے 2 منٹ تک بھونیں اسکے بعد 250 گرام آٹا ڈال کر اس وقت تک بھنائی کریں جب تک وہ گولڈن براؤن نہ ہوجائے، پھر اس میں گرینڈ کئے ہوئے ڈرائی فروٹ وغیرہ ڈال کر چولہا بند کردیں
۔ اب ایک علیحدہ برتن میں ¼ کپ پانی میں 200 گرام گُڑ ڈال کر اسے پکا لیں، پکنے کے بعد اسے ڈرائی فروٹ والے برتن میں ڈال کر اوپر سے ½ چمچ الائچی پاؤڈر، 1 چمچ ادرک پاؤڈر، 50 گرام کشمش شامل کر کے اچھے سے مکس کرلیں
۔ یکجا ہونے کے بعد اس کے لڈّو بنا کے رکھ دیں، خود بھی کھائیں اور گھر والوں کو بھی کھلائیں۔

Gond Ke Laddu

Discover a variety of Step By Step Recipes articles on our page, including topics like Gond Ke Laddu and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Gond Ke Laddu to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Salwa  |   In Step By Step Recipes  |   0 Comments   |   2969 Views   |   12 Dec 2022
About the Author:

Salwa is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Salwa is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 24 November 2024)

ذائقے کے ساتھ صحت بھی ۔۔ اب بنائیں گھر پر گوند کے زبردست لڈّو! جو آپ کی تھکن، کمزوری اور جسم کے دردوں کو بھی دور کرے

ذائقے کے ساتھ صحت بھی ۔۔ اب بنائیں گھر پر گوند کے زبردست لڈّو! جو آپ کی تھکن، کمزوری اور جسم کے دردوں کو بھی دور کرے ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ ذائقے کے ساتھ صحت بھی ۔۔ اب بنائیں گھر پر گوند کے زبردست لڈّو! جو آپ کی تھکن، کمزوری اور جسم کے دردوں کو بھی دور کرے سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔