اگر پیشاپ میں جلن اور تکلیف ہے تو جان لیں یہ کونسی بیماری کی علامت ہو سکتی ہے، تاکہ آپ کسی بڑے خطرے سے بچ سکیں

گردے اضافی پانی اور کچرے کو خون سے فلٹر کر کے اسے مثانے میں منتقل کر دیتا ہے، لیکن اگر پیشاب میں جلن محسوس ہو یا تکلیف ہو تو جان لیں کہ یہ خطرے کی گھنٹی ہے۔
کیونکہ اس کا مطلب ہے کہ آپ کسی بیماری کا شکارف ہیں، البتہ یہ بیماری کونسی ہو سکتی ہے یہ آج ہم آپ کو بتائیں گے۔
پیشاب میں جلن اور تکلیف مختلف امراض کی علامت ہوسکتی ہے جو درج ذیل ہیں۔

گردوں میں پتھری:

کیلشیئم یا یورک ایسڈ کے جمع ہونے کی وجہ سے گردوں میں پتھری ہوتی ہے، اس کی وجہ سے گردوں کی کارکردگی میں فرق آتا ہے، اگر کسی شخص کے گردوں میں پتھری ہو تو اسے پیشاب میں جلن کے ساتھ ساتھ کمر میں درد، پیشاب کی رنگت گلابی یا بھوری ہوجانا، جھاگ دار پیشاب، قے، دل متلانا، درد کی شدت میں تبدیلی آنا، بخار، ٹھنڈ محسوس ہونا اور معمول سے کم مقدار میں پیشاب آنا جیسے مسائل کا سامنا ہو سکتا ہے۔

مثانے کا انفیکشن:

اگر پیشاب میں جلن تکلیف اور رات کے وقت زیادہ پیشاب آئے تو اس کی وجہ مثانے کا انفیکشن ہو سکتی ہے جس کی وجہ سے ورم آ جاتا ہے اور پھر یہ تکلیف کا سبب بنتا ہے۔

پیشاب کی نالی میں سوزش:

اگر بہت زیادہ تعداد میں بیکٹیریا جمع ہو جائیں تو اس کے نتیجے میں پیشاب کی نالی میں سوزش کا سامنا ہو سکتا ہے، جس کے نتیجے میں پیشاب کرتے ہوئے جلن اور تکلیف کا احساس ہوسکتا ہے، اور پیشاب بھی زیادہ آتا ہے۔

کیمیکل کی حساسیت:

اکثر اوقات صابن، شیمپو یا پرفیوم وغیرہ میں موجود کیمیکل ٹشوز کو متاثر کرتے ہیں جس کے نتیجے میں پیشاب کی جلن اور تکلیف کا سامنا ہو سکتا ہے۔

دوا کا سائیڈ ایفیکٹ:

اگر آپ کسی مرض میں مبتلا ہیں اور اس کی دوائی لیتے ہیں تو اس کے نتیجے میں کسی دوا کا سائیڈ ایفیکٹ کرنا بھی پیشاب میں جلن اور تکلیف کا سبب بن سکتا ہے۔

By Sadia  |   In Health and Fitness  |   0 Comments   |   14579 Views   |   03 Jul 2021
Related Articles
Top Trending
Comments/Ask Question

Read Blog about اگر پیشاپ میں جلن اور تکلیف ہے تو جان لیں یہ کونسی بیماری کی علامت ہو سکتی ہے، تاکہ آپ کسی بڑے خطرے سے بچ سکیں and health & fitness, step by step recipes, Beauty & skin care and other related topics with sample homemade solution. Here is variety of health benefits, home-based natural remedies. Find (اگر پیشاپ میں جلن اور تکلیف ہے تو جان لیں یہ کونسی بیماری کی علامت ہو سکتی ہے، تاکہ آپ کسی بڑے خطرے سے بچ سکیں) and how to utilize other natural ingredients to cure diseases, easy recipes, and other information related to food from KFoods.