بال ہماری شخصیت کی خوبصورتی میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔ یہ اگر خوبصورت ہوں تو آپ کی شخصیت کو بھی چار چاند لگ جاتے ہیں۔ اور اگریہ روکھے اوربےرونق ہوں تو آپ کی شخصیت گہنا جاتی ہے۔ اسی لئے اپنے بالوں کی خوبصورتی کے لئے آپ کو اپنی غذائی عادات میں کچھ تبدیلی کرنی ہوگی۔ اگر آپ کے بال گر رہے ہیں ان میں خشکی ہے جو آپ کے بالوں کی جڑوں کو کمزور کررہی ہے تو پھر اس خشکی کا علاج ضروری ہے۔۔ بالوں کا گرنا ایک فطری بات ہے لیکن بہت زیادہ گرنا تشویش کی بات ہے جس کا فوری سدباب ہونا چاہیے۔
1۔ میدے کا استعمال روک دیں:
میدے سے بنی اشیاء سے پرہیز کریں ، اس سے بنے کیک، بسکٹ، نوڈلز یا دوسری چیزیں نہ کھائیں کیونکہ یہ آپ کے بالوں کی خشکی میں اضافہ کرے گا۔
2. نمک اور دودھ کا ایک ساتھ استعمال:
نمک اور دودھ کا ایک ساتھ استعمال دودھ کی افادیت کو کم کر دیتا ہے۔ جیسے کسی نمکین چیز کے ساتھ دودھ اگر پئیں یا نمکین بسکٹ وغیرہ یا پراٹھا وغیرہ کھائیں اس کے ساتھ دودھ پئیں تو دودھ کی پوری غذائیت آپ کو نہیں مل سکے گی۔ اور یہ دوسری بیماریوں کا بھی موجب بن جائے گا۔
3۔ الکحلک ڈرنک سے گریز کریں:
اگر آپ کے بال گرنا کم نہیں ہورہے تو الکحلک ڈرنک کا استعمال ختم کردیں۔ الکحلک ڈرنک پینے والوں کو بالوں میں خشکی اور بالوں کے گرنے کا مسئلہ زیادہ ہوتا ہے۔ اس لئے اس سے پرہیز ضروری ہے۔
4۔ مرغن غذاؤں سے پرہیز کریں:
اگر آپ مرغن غذاؤں کے شوقین ہیں تو بالوں میں خشکی اور گرنے کی صورت میں آپ کو مرغن یا تیل والی غذاؤں سے پرہیز کرنا ضروری ہے۔ اگر آپ زیادہ تیل والے کھانے یا سبزیاں کھائیں گے تو بالوں کی غذائیت کم ہوگی اور بال زیادہ گریں گے۔اس لئے مناسب یہی ہے کہ ہلکے تیل والی غذا کھائیں اور کچھ پھل اور سبزیوں کا زیادہ استعمال کریں۔
5. سافٹ ڈرنکس کا استعمال بند کردیں:
اگر بالوں میں خشکی ہورہی ہے یا بال گر رہے ہیں تو پھر سافٹ ڈرنکس پینا چھوڑ دیں۔ سافٹ ڈرنکس کا زیادہ استعمال بھی جسم کو نقصان پہنچانے کا سبب بن جاتا ہے۔ خاص طور پربال اس سے ضرورمتاثر ہوتے ہیں۔۔ اس سے جسم میں شکر کی مقدار برھ جاتی ہے جس سے دل جگر اور بال سب متاثر ہوتے ہیں۔
بعض اوقات بالوں کی خشکی کی وجہ پانی کی خرابی یا آپ کے زیر استعمال شیمپووغیرہ کا بھی آپ کے بالوں کو سوٹ نہ کرنا ہوسکتا ہےاگران تبدیلیوں سے فرق نہ پڑے تو پھرغذا میں تبدیلی ضروری ہے۔