گیس نہیں آرہی تو گھر کے کچرے سے پانی گرم کریں ۔۔ بغیر گیس کے پانی کو اس نئے طریقے سے گرم کریں جو ٹھنڈ سے بچائے اور بچت بھی کرے

سردی میں گیس کی لوڈشیڈنگ ایک بڑا عذاب ہے۔ صبح میں آئے تو رات میں نہیں ہوتی، دن آئے تو شام کو انتظار کرنا پڑتا پھر گیزر بھی پانی گرم کرنے میں کچھ وقت لگاتا ہے۔ گھر میں رہنے والوں کو جہاں کھانے پینے اور دیگر چیزوں میں گرم پانی کے استعمال کی ضرورت ہوتی ہے وہ کر لیتے ہیں مگر جو لوگ باہر جاتے ہیں ان کے لیے گیس کی موجودگی نایاب ہو جاتی ہے ایسے حالات میں بتایا گیا طریقہ استعمال کریں اور پائیں ہر وقت گرم پانی وہ بھی بناء کسی بجلی یا گیس کے خرچے کے بناء تو آئیے جانتے ہیں آسان طریقہ:

ترکیب:

٭ سب سے پہلے ایک پلاسٹک کا ٹینک لے لیں کیونکہ اس میں ٹوٹی لگی ہوئی ہوتی ہے آپ کو زیادہ محنت نہیں کرنی پڑے گی۔
٭ اب ٹن پلاسٹک کی ایک شیٹ خریدیں جس کو ٹینک کے حساب سے کٹوالیں۔ جس طرح ویڈیو میں دکھایا گیا ہے کہ ٹینک کے اندر گولائی میں یہ شیٹ لگوائی گئی ہے تاکہ پانی اندر ڈالنے کی بھی جگہ ہو اور درمیان میں سے آگ سلگتی رہے۔
٭ یہ کام گھر میں کرنا آسان نہیں ہوگا، لہٰذا آپ اس کو کسی کاریگر سے تیار کروالیں۔
٭ اب جب بھی پانی گرم کرنا ہو اس ٹین کی شیٹ کے درمیان میں تھوڑا سا مٹی کا تیل ڈال دیں اور گھر میں موجود کچرہ، کاغذ، گتے، پلاسٹک کی بوتل بھی ڈال سکتے ہیں۔ پھر ایک ماچس کی تیلی ڈال دیں یا کاغذ کو جلا کر اندر ڈال دیں اس سے آگ بھی بھڑکے گی اور پانی بھی گرم ہوتا رہے گا۔

By Humaira  |   In News  |   0 Comments   |   4073 Views   |   03 Jan 2023
Related Articles
Top Trending
Comments/Ask Question

Read Blog about گیس نہیں آرہی تو گھر کے کچرے سے پانی گرم کریں ۔۔ بغیر گیس کے پانی کو اس نئے طریقے سے گرم کریں جو ٹھنڈ سے بچائے اور بچت بھی کرے and health & fitness, step by step recipes, Beauty & skin care and other related topics with sample homemade solution. Here is variety of health benefits, home-based natural remedies. Find (گیس نہیں آرہی تو گھر کے کچرے سے پانی گرم کریں ۔۔ بغیر گیس کے پانی کو اس نئے طریقے سے گرم کریں جو ٹھنڈ سے بچائے اور بچت بھی کرے) and how to utilize other natural ingredients to cure diseases, easy recipes, and other information related to food from KFoods.