5 وقت کی نماز اور اب غریب لڑکیوں کی شادی کا انتظام ۔۔ اسلام آباد کی مسجد میں مفت شادی کا انتظامات کرکے اعلیٰ مثال قائم کردی گئی

مسجد میں 5 وقت کی نماز کے ساتھ فلاح و بہبود کے کام بھی ہوں تو لوگوں کی مذہب سے دلجوئی بڑھ جاتی ہے۔ مسجد میں پہلے کے دور میں ہر قسم کے مسائل کو دور کرنے کے لیے اسلامی تعلیمات سے مدد لیتے ہوئے مسائل کا حل کیا جاتا تھا لیکن جب سے لوگوں نے اس مشق سے دوری اختیار کی وہ مشکلوں میں گھرے رہ گئے۔

مگر اب سوشل میڈیا پر اسلام آباد کی ایک مسجد نے اُس وقت سب کی توجہ حاصل کی جب غرباء کے لیے مسجد کے دروازے کچھ اس طرح کھولے گئے کہ سب حیران رہ گئے۔

دی نیوز انٹرنیشنل کی رپورٹ کے مطابق اسلام آباد کی مقامی مسجد رحمت اللعالمین کی جانب سے ایک ایسا ہی سماج دوست قدم اٹھایا گیا ہے، جو کہ سب کی بخوبی حاصل کر رہا ہے۔

مسجد انتظامیہ کی جانب سے ایک میرج ہال بنایا گیا ہے، جہاں غریب اور مجبور افراد اپنی بیٹیوں کی شادی کرا سکتے ہیں۔ دلچسپ بات یہ بھی ہے کہ اس میرج ہال کا کوئی کرایہ بھی نہیں یعنی بالکل مفت۔

شادی کی تقریب میں صرف میرج ہال ہی نہیں بلکہ ہال میں موجود کرسیاں، ٹیبل، کھانے کے برتن، وہٹرز کی سہولت بھی دی جا رہی ہے، یتیم اور مجبور بیٹیوں کے لیے یہ سہولت ایک ایسا قدم ہے جو معاشی تنگدستی کے اس دور میں امید کی کرن بن کر ضرور سامنے آئے گا۔

میرج ہال میں اسٹیج بھی موجود ہے، جبکہ شادی کا زیادہ سے زیادہ وقت 3 گھنٹے مقرر کیا گیا ہے، جبکہ نکاح کا خطیب بھی اپنی مرضی کا لے آ سکتا ہیںَ

ہال بُک کرنے کے لیے مسجد انتظامیہ سے رابطہ کیا جا سکتا ہے، جبکہ اس اقدام کا مقصد بھی مستحق فیملیز کے لیے سہولت فراہم کرنا اور نکاح کے عمل کو آسان بنانا ہے۔

Ghareeb Larkiyon Ki Shadi Ka Intezam

Discover a variety of News articles on our page, including topics like Ghareeb Larkiyon Ki Shadi Ka Intezam and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Ghareeb Larkiyon Ki Shadi Ka Intezam to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Humaira  |   In News  |   0 Comments   |   1752 Views   |   03 May 2023
About the Author:

Humaira is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Humaira is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 14 October 2024)

5 وقت کی نماز اور اب غریب لڑکیوں کی شادی کا انتظام ۔۔ اسلام آباد کی مسجد میں مفت شادی کا انتظامات کرکے اعلیٰ مثال قائم کردی گئی

5 وقت کی نماز اور اب غریب لڑکیوں کی شادی کا انتظام ۔۔ اسلام آباد کی مسجد میں مفت شادی کا انتظامات کرکے اعلیٰ مثال قائم کردی گئی ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ 5 وقت کی نماز اور اب غریب لڑکیوں کی شادی کا انتظام ۔۔ اسلام آباد کی مسجد میں مفت شادی کا انتظامات کرکے اعلیٰ مثال قائم کردی گئی سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔