گرمی بہت زیادہ ہے اور دھوپ سے چہرہ جھلس گیا ہے، جانیں دھوپ میں جھلسے چہرے کو تروتازہ اور محفوظ رکھنے کے چند طریقے جن کو اپنا کر آپ نظر آئیں حسین اور جوان

سورج کی تیز گرم شعاعیں ہمارے چہرے کا جھلسہ کر رکھ دیتی ہیں اور اس کی وجہ سے ہماری رنگت خراب ہو جاتی ہے ساتھ ہی جلد کے کئی مسائل بھی شروع ہو جاتے ہیں، جبکہ سورج کی الٹرا وائلٹ ریز جلد کے کینسر کی بھی وجہ بنتی ہیں۔

جاری موسم انتہائی گرم اور تپش والا ہے جس کی وجہ سے کام کاج کے سلسلے میں باہر نکلنے والے لوگوں کو بہت سے مسائل کا سامنا ہے جن میں سرِ فہرست ہے سورج کی شعاعوں سے چہرے کا جھلس جانا جس کی وجہ سے چہرہ پہلے لال اور بعد میں کالا ہوجاتا ہے۔

موسم کی سختی تو چلتی رہے گی اس لئے آج ہم آپ کو بتانے والے ہیں اس گرم موسم میں اپنے چہرے کو جھلسنے سے بچانے کے چند طریقے جنہیں اپنا کر آپ اپنی جلد کی حفاظت کو یقینی بنا سکتے ہیں۔

سخت گرم موسم میں سورج کی شعاعوں سے خود کو کیسے بچائیں؟

• اگر آپ بلا ضرورت گھر سے باہر نکلنے سے گریز کریں تو اپنے چہرے کو اس گرم ترین موسم میں محفوظ رکھ سکتے ہیں، لیکن اگر آپ کا باہر جانا بے حد ضروری ہو تو باہر جانے سے پہلے چہرہ ہاتھ اور پاؤں دھو کر ان پر سن بلاک ضرور لگائیں۔

• ہاتھوں میں دستانے اور پاؤں میں موزے پہن کر ہاتھ پاؤں کی رنگت اور جلد کو جھلسنے سے بچائیں۔

• اگر آپ 2 گھنٹے سے زیادہ دھوپ میں باہر ہیں تو سن بلاک کو دوبارہ چہرے پر اپلائے کریں۔

• یاد رہے کہ جو سن بلاک یا سن کریم آپ استعمال کریں اس میں ایس-پی-ایف 20 یا پھر ایس-پی-ایف 30 لازمی شامل ہو۔

• دھوپ میں باہر جاتے وقت چھتری یا پھر شیڈ والی ٹوپی پہن لیں۔

• باہر سے واپس آنے کے بعد کچھ دیر پسینہ سکھانے کے بعد لازمی نہائیں اور ہاتھوں پیروں سمیت چہرے پر ٹماٹر کا مساج کریں۔

جلد سورج کی شعاعوں سے جھلس گئی ہے، فیس ماسک لگائیں

اگر آپ ہر ممکن کوشش کے بعد بھی جلد کی حفاظت کرنے میں ناکام رہے اور دھوپ سے چہرہ یا ہاتھ پاؤں جھلس گئے ہیں اور تکلیف دے رہے ہیں تو فیس ماسک بنا کر لگائیں جو بنائے آپ کی جلد کو ترو تازہ اور سرسبز و شاداب منٹوں میں۔

1 چائے کا چمچہ کھیرے کا رس اور 1 چائے کا چمچہ لیموں کا رس ملائیں اور اس میں 1 چٹکی ہلدی پاؤڈر ملا کر چہرے پر 15 منٹ تک لگائیں اور اس کے بعد ٹھندے پانی سے چہرہ دھو لیں۔

اس فیس ماسک کے استعمال سے آپ کی جھلسی ہوئی جلد کو آرام ملے گا اور وہ جلد واپس پہلے جیسی ہو جائے گی، لیکن اگر آپ کا روزانہ ہی باہر نکلنا ہوتا ہے تو آپ لازمی اس ماسک کے علاوہ چہرے کی کلینزنگ بھی کریں اور ٹماٹر سے چہرے کا مساج کریں یہ جھلسی ہوئی جلد اور رنگت کو نکھارنے میں اہم کردار ادا کرے گا۔

Jhulsy Hue Chehry Ko Mehfooz Rakhne K Tareeky

Discover a variety of Beauty and Skin Care articles on our page, including topics like Jhulsy Hue Chehry Ko Mehfooz Rakhne K Tareeky and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Jhulsy Hue Chehry Ko Mehfooz Rakhne K Tareeky to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By sadia  |   In Beauty and Skin Care  |   0 Comments   |   5508 Views   |   19 May 2021
About the Author:

sadia is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. sadia is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 28 April 2024)

گرمی بہت زیادہ ہے اور دھوپ سے چہرہ جھلس گیا ہے، جانیں دھوپ میں جھلسے چہرے کو تروتازہ اور محفوظ رکھنے کے چند طریقے جن کو اپنا کر آپ نظر آئیں حسین اور جوان

گرمی بہت زیادہ ہے اور دھوپ سے چہرہ جھلس گیا ہے، جانیں دھوپ میں جھلسے چہرے کو تروتازہ اور محفوظ رکھنے کے چند طریقے جن کو اپنا کر آپ نظر آئیں حسین اور جوان ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ گرمی بہت زیادہ ہے اور دھوپ سے چہرہ جھلس گیا ہے، جانیں دھوپ میں جھلسے چہرے کو تروتازہ اور محفوظ رکھنے کے چند طریقے جن کو اپنا کر آپ نظر آئیں حسین اور جوان سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔