رات میں بالکل اندھی ہوجاتی ہوں۔۔ اندازے سے مصوری کرتی ہوں! پینٹنگ بنانے کی شوقین اس لڑکی کو کون سی عجیب و غریب بیماری ہے؟

“رات میں اندھے پن کی بیماری ہے مگر مجھے بچپن سے آرٹ کا شوق تھا تو میں پینٹگز بناتی ہوں۔ شوہر اور بچے اس کام میں بہت مدد کرتے ہیں لیکن ڈاکٹر کہتے ہیں کہ میرا مرض لاعلاج ہے“

یہ کہنا ہے کراچی سے تعلق رکھنے والی آرٹسٹ مریم علی کا جو رات کے اندھے پن کی عجیب و غریب بیماری میں مبتلا ہیں۔ مریم علی کہتی ہیں کہ دن بھر ان کی نظریں صحیح کام کرتی ہیں لیکن پھر بھی جب وہ کسی پینٹنگ کا کام شروع کرتی ہیں تو وہ آدھا ہوتا ہے اور جب آدھا باقی رہتا ہے تو ان کی نظریں کام کرنا بند کردیتی ہیں اس لئے وہ اندازے سے پینٹنگ بھی کرتی ہیں۔

بیماری کا نام

مریم علی کی بیماری شب کوری یعنی Retinitis pigmentosa (RP) کہلاتی ہے۔ اس بیماری میں مغرب میں سورج کے ڈوبتے ہی انسان کی نظریں کام کرنا چھوڑ دیتی ہیں۔ ماہرین کے مطابق یہ لاعلاج بیماری ہے اور جیسے جیسے عمر بڑھتی ہے مریض کی دن کی نظر بھی متاثر ہونا شروع ہوجاتی ہے۔

موروثی بھی ہوسکتی ہے

اس مرض کا شکار افراد کو وٹامن اے اور ڈی کے استعمال کا مشورہ دیا جاتا ہے البتہ اس کو روکنے کی کوئی دوا نہیں ہے نا ہی اس کا آپریشن کر کے کوئی بہتری لانا ممکن ہے کیوں کہ ریٹینا میں مسلسل تبدیلی ہوسکی ہے۔ یہ بیماری موروثی بھی ہوتی ہے البتہ 5 ہزار افراد میں کسی ایک کو ہی لاحق ہوتی ہے۔

معلوم ہے کہ کوئی علاج نہیں مگر۔۔

مریم علی کہتی ہیں کہ خوش قسمتی سے ان کے کسی بچے کو یہ مرض نہیں ہے۔ شام ہوتے ہی ان کی نظر دھندلی ہوجاتی ہے اور پھر مکمل اندھیرا چھا جاتا ہے۔ وہ کہتی ہیں کہ اگرچہ وہ جانتی ہیں کہ اس بیماری کا کوئی علاج نہیں پھر بھی وہ حالات کا مقابلہ کرنے کے لئے پرامید ہیں۔

By Khush Bakht  |   In News  |   0 Comments   |   840 Views   |   31 Dec 2022
Related Articles
Top Trending
Comments/Ask Question

Read Blog about رات میں بالکل اندھی ہوجاتی ہوں۔۔ اندازے سے مصوری کرتی ہوں! پینٹنگ بنانے کی شوقین اس لڑکی کو کون سی عجیب و غریب بیماری ہے؟ and health & fitness, step by step recipes, Beauty & skin care and other related topics with sample homemade solution. Here is variety of health benefits, home-based natural remedies. Find (رات میں بالکل اندھی ہوجاتی ہوں۔۔ اندازے سے مصوری کرتی ہوں! پینٹنگ بنانے کی شوقین اس لڑکی کو کون سی عجیب و غریب بیماری ہے؟) and how to utilize other natural ingredients to cure diseases, easy recipes, and other information related to food from KFoods.