سونے میں گردن اکڑ گئی ہے؟؟ جانیئے گردن کی اکڑن سے چھٹکارا پانے کے چند گھریلو طریقے

گردن میں اکڑن کے پیچھے کئی ممکنہ وجوہات ہیں، یہ آپ کی روزمرہ کی سرگرمیوں کے ساتھ ساتھ آپ کے سونے کے انداز کی وجہ سے بھی ہو سکتی ہے، مگر ہمارے بتائے ہوئے چند آسان گھریلو علاج آپ کو گردن کی اکڑن سے نجات دلانے میں مدد کر سکتے ہیں۔
گردن میں اکڑن دراصل پٹھوں کی کمزوری اور جسم میں پانی کی کمی کی وجہ سے ہوتا ہے، ایسے میں اکثر جب آپ سوتے ہیں تو آپ کی گردن ٹھہر جاتی ہے اور اگلی صبح آپ گردن میں شدید درد کے ساتھ بیدار ہوتے ہیں۔
ایسا اکثر بہت دیر تک ایک ہی پوزیشن میں موبائل یا لیپ ٹاپ وغیرہ استعمال کرنے سے بھی ہوتا ہے، گردن کی اکڑن ایک تکلیف دہ حالت ہے جو آپ کے روزمرہ کے کاموں کو متاثر کر سکتی ہے، اس تکلیف سے کیسے نجات حاصل کی جائے آیئے چند طریقے جان لیتے ہیں۔

گردن کی اکڑن سے چھٹکارا پانے کے طریقے

• گرم یا سرد ٹکور کریں

گردن کے اکڑنے پر ہیٹ پیڈ میں گرم پانی بھر کر گردن کو گرمائش دیں، یا کوئی کپڑا استری سے گرم کر کے اسے گردن پر لگائیں، یا پھر آئس پیڈ سے گردن کے اکڑے ہوئے پٹھوں کو ٹھنڈک پہنچائیں ایسا کرنے سے کافی حد تک آرام ملے گا۔

• ورزش

گردن اکڑے یا نہ اکڑے ہر شخص کو دن میں کم سے کم 30 منٹ تک ورزش کرنی چاہیئے، اس سے نہ صرف گردن کی اکڑن دور ہوگی بلکہ آپ کا پورا جسم متحرک رہے گا اور آپ پُرسکون طریقے سے بیٹھ سکیں گے۔

• تناؤ کم کریں

گردن اکڑنے کی ایک بڑی وجہ انسان کا تناؤ کا شکار ہونا بھی ہے، اس لئے ضروری ہے کہ آپ یوگا، ورزش یا پھر ذہنی سکون کی ادویات کے زریعے تناؤ کم کریں اور پُرسکون رہنے کی کوشش کریں۔

• سونے کا طریقہ

اگر آپ اُلٹے سیدھے طریقے سے سوتے ہیں نرم تکیہ استعمال نہیں کرتے تو فوری یہ عادات چھوڑ دیں، ہمارے جسم کو سوتے وقت آرام دہ بستر کی ضرورت ہوتی ہے ورنہ گردن تو کیا کمر اور جسم کا ہر جوڑ دکھے گا، اس لئے سیدھا سونے کی عادت بنائیں اور نرم تکیہ استعمال کریں۔

Akri Gardan Ka Asan Ilaj

Discover a variety of Health and Fitness articles on our page, including topics like Akri Gardan Ka Asan Ilaj and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Akri Gardan Ka Asan Ilaj to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Sadia  |   In Health and Fitness  |   0 Comments   |   3210 Views   |   15 Dec 2021
About the Author:

Sadia is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Sadia is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 30 December 2024)

سونے میں گردن اکڑ گئی ہے؟؟ جانیئے گردن کی اکڑن سے چھٹکارا پانے کے چند گھریلو طریقے

سونے میں گردن اکڑ گئی ہے؟؟ جانیئے گردن کی اکڑن سے چھٹکارا پانے کے چند گھریلو طریقے ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ سونے میں گردن اکڑ گئی ہے؟؟ جانیئے گردن کی اکڑن سے چھٹکارا پانے کے چند گھریلو طریقے سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔