سوچا تھا والد خوش ہوں گے لیکن.. ماہ نور حیدر نے بچپن کا قصہ سنا دیا

"میرے گھر میں سب نمازی پرہیزگار ہیں لیکن پردے کا رواج نہیں ہے. میرے گھر کی خواتین برقع نہیں پہنتیں اور نہ ہی سر پر دوپٹہ یا چادر لیتی ہیں البتل میں نے سال 2009 میں برقع پہننا شروع کیا تھا اور اس وقت میں نویں جماعت کی طالبہ تھی"

یہ کہنا ہے اداکارہ ماہ نور حیدر کا جنھوں نے حال ہی میں احمد علی بٹ کے پوڈکاسٹ میں شرکت کی اور اپنی نجی زندگی کے متعلق گفتگو کی.

ماہ نور حیدر کا کہنا تھا کہ جب میں پہلی بار برقع پہن کر اپنے والد صاحب کے سامنے گئی تو مجھے لگا تھا کہ وہ فخر محسوس کریں گے لیکن وہ ہنس پڑے.

میں ان کے اس ہنسنے کا مطلب اب سمجھی ہوں. دراصل وہ چاہتے تھے کہ میں پہلے اندرونی طور پر خود کو بہتر کروں اور اُس کے بعد ظاہری طور پر خود کو بدلوں. پھر والدہ اور لوگوں کے کہنے پر میں نے برقع پہننا ترک کردیا.

والدہ کہتی تھیں کہ ماہِ نور، تُم ہمارے ساتھ بالکل عجیب لگتی ہو، جب ہم کہیں باہر جاتے ہیں تو تُم ہمارے خاندان کی نہیں لگتی. لیکن اب میں آزاد ہوں. کسی کی پروا نہیں. جب چاہتی ہوں برقع پہنتی ہوں البتہ سر پر دوپٹہ نہیں لیتی کیونکہ میں نہیں چاہتی کہ لوگ کہیں کہ بِل بورڈز پر دوپٹے کے بغیر ہوتی ہے اور ویسے برقع پہنتی ہے۔

Mahnoor Haider Talking About Parents

Discover a variety of News articles on our page, including topics like Mahnoor Haider Talking About Parents and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Mahnoor Haider Talking About Parents to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Khush Bakht  |   In News  |   0 Comments   |   5788 Views   |   05 Jul 2024
About the Author:

Khush Bakht is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Khush Bakht is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 22 January 2025)

سوچا تھا والد خوش ہوں گے لیکن.. ماہ نور حیدر نے بچپن کا قصہ سنا دیا

سوچا تھا والد خوش ہوں گے لیکن.. ماہ نور حیدر نے بچپن کا قصہ سنا دیا ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ سوچا تھا والد خوش ہوں گے لیکن.. ماہ نور حیدر نے بچپن کا قصہ سنا دیا سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔