گھر کی صفائی ایسی آسان ترکیبیں جو کسی کے ذہن میں نہ آئیں

لوگوں کی اکثریت صفائی سے جان چھڑاتی ہے، کیوں کہ اس پر بہت وقت صرف ہوتا ہے۔ ذرا سوچئے! کہ چائے کے برتن اور میز کی صفائی پر ساری زندگی کتنا وقت صرف ہوا تو آپ حیران رہ جائیں گے، تو اب صفائی سے گھبرانے کی ضرورت نہیں کیوں کہ ہم آپ کو یہاں گھر اور گھریلو چیزوں کی صفائی کے آسان نسخے بتائے دیتے ہیں۔

بلینڈر:

گرم پانی اور برتن دھونے والے لوشن کا صرف ایک قطرہ بلینڈر میں ڈال کر چند سکینڈر کے لئے اسے چلا دیں۔ بعدازاں اس کو صاف پانی سے دھو کر خشک کر لیں۔

قے:

گھر میں کسی جگہ پر قے کی غلاظت پڑی ہو تو پریشان ہونے کے بجائے فوری طور پر اس پر پانی میں ملا میٹھا سوڈا ڈال دیں اور ساری رات وہ یونہی پڑا رہے، صبح اس کو اٹھا کر کوڑے دان میں ڈال دیں، اس سے نہ صرف داغ صاف ہو جائے گا بلکہ بدبو بھی نہیں آئے گی۔

شیشے کے ٹکڑے:

گلاس ٹوٹنے پر کبھی بھی اس کی کرچیاں ہاتھوں سے مت اٹھائیں، کیوں کہ اس سے ایک تو آپ زخمی ہو سکتے ہیں اور دوسرا مکمل صفائی بھی نہیں ہوگی۔ گلاس ٹوٹنے کی صورت میں بریڈ (ڈبل روٹی) کا ایک ٹکڑا لے کر اسے مذکورہ جگہ پر رکھ کر اچھی طرح دبائیں، تو آپ دیکھیں گے کہ تمام کرچیاں اس پر چسپاں ہو چکی ہوں گی۔

چھت والا پنکھا:

تکیے کے پرانے غلاف کو پنکھے کے پروں پر لپیٹ کر اسے آہستہ رفتار میں چلا دیں،اس سے آپ کے پنکھے پر پڑی نہ صرف گرد اتر جائے گی بلکہ یہ مکمل طور پر صاف بھی ہو جائے گا۔

کدو کش:

ایک سفید پیاز لے کر اسے کدوکش پر اچھی طرح رگڑیں، بعدازاں پانی سے دھو ڈالیں تو کدو کش نہ صرف مکمل طور پر صاف ہو جائے گا، بلکہ اس میں سے ہر قسم کا ذائقہ بھی ختم ہو جائے گا۔

صوفہ:

صوفے کی صفائی کے لئے جوتوں کی پالش استعمال کریں۔ صوفے پر جوتوں کی پالش (اسی رنگ کی) لگا کر ہلکی سی رگڑائی کرنے سے یہ مکمل طور پر صاف اور نئے جیسا ہو جائے گا۔

گدا (میٹرس):

سپرے کرنے والی بوتل میں ووڈکا ڈال کر آہستہ آہستہ گدے پر چھڑکائیں اور خشک کرنے کے لئے ہوا میں رکھ دیں۔ ووڈکے میں شامل الکوحل گدے میں بدبو پیدا کرنے والے بیکٹیریا کو ختم کر دے گا۔

نہانے والا ٹب:

چکوترے کو کاٹ کر نمک کے ساتھ اسے ٹب میں نچوڑ دے اور نچڑے ہوئے چکوترے کو ٹب میں رگڑ دیں۔

تولیہ کا داغ:

تولیے کو خشک کرنے کے بعد اس پر ہیرڈرائر چلائیں تو داغ ختم ہو جائے گا۔

برتن صاف کرنے والا ڈبہ:

برتن صاف کرنے والا ڈبے کی صفائی کے لئے اس میں سرکہ اور میٹھا سوڈا ڈال کر دھو لیں۔

جانوروں کے بال:

جانوروں کے بالوں کی صفائی کے لئے آب روب یا ویپر استعمال کریں۔

گیلے دستانے اور جوتے:

گیلے دستانے اور جوتوں کو خشک کرنے کے لئے ان میں اخبار کے ٹکڑے ٹھونس دیں۔

چکنائی:

کپڑوں پر چکنائی لگنے کی صورت میں پریشان ہونے کی ضرورت نہیں۔ چکنائی والی جگہ پر چند منٹ کے لئے چاک رکھ کر اسے اٹھا لیں۔ بعدازاں صاف پانی سے دھونے سے چکنائی بالکل اتر جائے گی۔

گرینڈر:

گرینڈر کی صفائی کے لئے ایک چمچ میٹھا سوڈا اس میں ڈال کر اسے چند سکینڈز کے لئے چلائیں اور بعدازاں صاف پانی سے دھو لیں۔

نائٹ اوون:

اوون کی صفائی کے لئے آدھا کپ امونیا اس پر چھڑک دیں۔ ساری رات اسی حالت میں رہنے کے بعد صبح اسے پانی سے دھو لیں تو یہ بالکل صاف ہو جائے گا۔

ڈرائر(سکھانے والی) شیٹ:

ٹی وی، بک شیلف سمیت ہر قسم کی چیز کی صفائی کے لئے ڈرائر شیٹ استعمال کریں۔

کارپٹ:

کارپٹ کی صفائی کے لئے دوحصے پانی اور ایک حصہ سرکہ ملا کر اسے چھڑکانے سے داغ مکمل طور پر ختم ہو جائیں گے۔

Ghar Ki Safai Ki Tarkeebain

Discover a variety of Tips and Totkay articles on our page, including topics like Ghar Ki Safai Ki Tarkeebain and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Ghar Ki Safai Ki Tarkeebain to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Aqib Shahzad  |   In Tips and Totkay  |   0 Comments   |   4338 Views   |   25 Jun 2021

Disclaimer: All material on this website is provided for your information only and may not be construed as medical advice or instruction. No action or inaction should be taken based solely on the contents of this information; instead, readers should consult appropriate health professionals on any matter relating to their health and well-being. The data information and opinions expressed here are believed to be accurate, which is gathered from different sources but might have some errors. KFoods.com is not responsible for errors or omissions. Doctors and Hospital officials are not necessarily required to respond or go through this page.

About the Author:

Aqib Shahzad is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Aqib Shahzad is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 22 January 2025)

گھر کی صفائی ایسی آسان ترکیبیں جو کسی کے ذہن میں نہ آئیں

گھر کی صفائی ایسی آسان ترکیبیں جو کسی کے ذہن میں نہ آئیں ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ گھر کی صفائی ایسی آسان ترکیبیں جو کسی کے ذہن میں نہ آئیں سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔