خشک خوبانی سال کے 12 مہینے بازار میں ملتی ہے۔ آج ہم آپ کو اس کے چند ایسے فائدے بتائیں گے جن سے آپ اپنی کئی جسمانی کمزوریاں اور بیماریوں میں مدد لے سکتے ہیں۔
خشک خوبانی کی غذائی اہمیت
خشک خوبانی میں وٹامن اے، کیلشیم، بیٹا کیروٹین، پوٹاشیم ،آئرن اور فائبر سمیت بہت سے دیگر وٹامن اور معدنیات پائے جاتے ہیں۔

خشک خوبانی کھانے کے فائدے
کیلشیم اور وٹامن اے کی وجہ سے یہ ہڈیوں، دانتوں اور آنکھوں کے لئے بے حد مفید ہے۔ گھٹنوں اور جوڑوں کے درد سے نجات دینے میں مددگار ہے۔
خشک خوبانی میں کیلوریز کم اور فائبر زیادہ پایا جاتا ہے جس کی وجہ سے یہ ہاضمے کے نظام کو تیز کرتی ہے اور قبض دور کرتی ہے۔
اس کو کھانے سے خون کی کمی کے مریضوں کو فائدہ ہوتا ہے۔ آئرن کی وجہ سے یہ خون کی کمی کا شکار افراد میں خون پیدا کرتی ہے۔
وٹامن اے اور وٹامن سی کی وجہ سے یہ جلد کو بھی خوبصورت بناتی ہے۔ اینٹی آکسیڈینٹس چہرے سے جھریوں کا خاتمہ کرتے ہیں۔
یہ جلد میں قوت مدافعت کو بڑھاتی ہے جس سے معمولی انفیکشن اور بخار سے لڑنے کی طاقت ملتی ہے۔