امیر بچے بھی کھانا مانگنے جاتے ہیں ۔۔ رمضان المبارک میں سعودی عرب میں بچے کے بھیک مانگنے کا رواج کیوں عام ہے؟

امیر ہو کر بھی بھیک کون مانگتا ہے؟ یہ بات سن کر آپ کو بھی عجیب لگتا ہوگا کہ غریبوں مانگیں تو سمجھ بھی آئے۔ بہرحال ایسا عجیب و غریب تہوار سعودی عرب اور دیگر خلیجی ممالک میں منایا جاتا ہے جہاں امیر ہوں یا غریب ہر بچہ 15 رمضان سے عید سے قبل روزانہ دن یا رات کو بھیک مانگنے کے لیے جاتے ہیں اور ہر گھر کا دروازہ پیٹتے ہیں جہاں سے ان کو بہت سارے تحائف ملتے ہیں۔

یہ رسم سعودی عرب میں رمضان کی معروف پرانی رسموں میں سے ایک رسم ’قرقیعان‘ کہلاتی ہے۔ جس میں بچے بذاتِ خود طبلے اور ڈھول بجاتے ہوئے نکلتے ہیں۔ گلی گلی محلے محلے گھروں کے چکر لگاتے ہیں۔ ڈھول اور طبلہ بجا کر رمضان کے عوامی گیت گاتے ہیں، سب کو سناتے اور تحائف وصول کرتے ہیں۔

یہ عرب ممالک کی سالانہ رسم ہے جو کو 14 اور 15 رمضان سے منایا جاتا ہے۔ جس کی شروعات تراویح کے بعد عوامی گیتوں سے ہوتی ہے۔ جب بچے اپنے گلے میں تھیلے لٹکا کر خوبصورت لباس پہنے گھروں کے دروازے کھٹکھٹاتے۔ پھر ان کو تحائف کے طور پر گھر والے میوہ جات اور مختلف قسم کی مٹھائیاں پیش کرتے ہیں۔ گلے میں لٹکے تھیلوں میں میوہ جات اور مٹھائیاں ڈال دیتے۔ یہ رسم نسل در نسل اب تک چلی آرہی ہے

یہ رسم کویت، قطر، بحرین، عمان اور عراق میں بھی منائی جاتی ہے۔ خواتین، لڑکیاں اور بچے بہت تیار ہوتے ہیں۔ اس کو قطر میں قرنقعوۃ، بحرین میں قریقشون اور امارات میں حق اللیلۃ کے نام سے مشہور ہے۔ بچے گیت گاتے ہیں انہیں مٹھائیاں دی جاتی ہیں۔اس کو بھیک مانگنے سے تشبیہ دی جاتی ہے لیکن اس رسم کو منانے کا مقصد بچوں میں خوشیاں بانٹنا اور سب کو مساوات سے تحائف دینا ہے۔

Ameer Bachy Khana Mangny Jaty Hain

Discover a variety of News articles on our page, including topics like Ameer Bachy Khana Mangny Jaty Hain and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Ameer Bachy Khana Mangny Jaty Hain to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Humaira  |   In News  |   0 Comments   |   1830 Views   |   16 Apr 2023
About the Author:

Humaira is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Humaira is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 12 December 2024)

امیر بچے بھی کھانا مانگنے جاتے ہیں ۔۔ رمضان المبارک میں سعودی عرب میں بچے کے بھیک مانگنے کا رواج کیوں عام ہے؟

امیر بچے بھی کھانا مانگنے جاتے ہیں ۔۔ رمضان المبارک میں سعودی عرب میں بچے کے بھیک مانگنے کا رواج کیوں عام ہے؟ ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ امیر بچے بھی کھانا مانگنے جاتے ہیں ۔۔ رمضان المبارک میں سعودی عرب میں بچے کے بھیک مانگنے کا رواج کیوں عام ہے؟ سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔