کہیں آپ کا بچہ چیونگم تو نہیں نگل لیتا؟ چیونگم نگلنے کی صورت میں والدین کو کیا کرنا چاہئے؟ جانئے

ویسے تو والدین بچوں کو تاکید کرتے ہیں کہ جب بھی وہ چیونگم کھائیں اسے چبانے کے بعد پھینک دیں، اسے کسی صورت نہ نگلیں ۔ لیکن کچھ بچے ایسے ہوتے ہیں جو چیونگم نگل لیتے ہیں، کبھی تو وہ والدین کو آ کر بتا بھی دیتے ہیں کہ انہوں نے چیونگم کھانے کے بعد نگل لی ہے۔ ایسے میں والدین ان کی صحت کو لے کر پریشان بھی ہوتے ہیں ۔ اس مضمون میں چیونگم سے متعلق مکمل معلومات فراہم کرنے کے ساتھ یہ بھی بتایا جائے گا کہ اگر بچے چیونگم نگل لیں تو کیا کرنا چاہئے ۔

چیونگم کس طرح بنتی ہے ؟

چیونگم دوسری جنگ عظیم کے بعد سے سینٹرل امریکا کے درخت سیپوڈیلا سے نکالی جانے لگی ، اس درخت کی رطوبت میں مختلف رنگ و ذائقے ملاکر استعمال کیا جاتا رہا ۔ آج کے دور میں گم بیس، گم ریزن کو پولی مر، پلاسٹیسائزر اور مختلف میٹھے ذائقے اور خوشبو کو ملاکر اسے بنایا جاتا ہے ۔ اس کے اوپر ایک خاص قسم کے پاؤڈر کی کوٹنگ کی جاتی ہے جسے hard polyol coatingکے نام سے جانا جاتا ہے۔ ہر کمپنی کا اپنا ایک خاص چیونگم بنانے کا طریقہ ہوتا ہے ، جس میں ذائقوں اور خوشبو کی ملاوٹ میں تبدیلی لائی جاتی ہے اور وہ منفرد سا ذائقہ اس کمپنی کی شناخت

چیونگم نگلنے سے کیا ہوتا ہے؟

سب سے پہلے تو یہی سوال ذہن میں آتا ہے کہ اگر چیونگم نگل لی ہے تو اب کیا ہوگا ۔ امریکن اکیڈمی آف پیڈیا ٹریکس کے ڈاکٹرز کے مطابق بچوں کی جان سے چیونگم نگلنے کی صورت میں پریشان ہونے کی ضرورت ہوتی ہے کیونکہ یہ چھوٹے بچوں کے حلق میں پھنس کر انہیں سانس لینے میں تکلیف یا پریشانی کا شکار کرسکتی ہے ۔ یاد رکھیں کہ چیونگم ہضم نہیں ہوتی ۔ یہ ناہی معدے ودیگر اعضا میں اتنی صلاحیت ہوتی ہے کہ وہ اس چیونگم کو حل کرلیں ، صرف چیونگم کے اوپر موجود چینی کی تہہ ہضم ہوسکتی ہے تاہم گم بیس اور گم ریزن ہضم نہیں ہوپاتے ۔ اس لئے یہ چیونگم عموماً نظام انہضام میں پہنچ جاتی ہے اور اس کے بعد ہی باہر نکل پاتی ہے ۔ اسے جسم سے باہر نکلنے میں کم سے کم 40 گھنٹے درکار ہوتے ہیں، کچھ کیسز میں یہ بچوں کے پیٹ میں 7 سال تک بھی موجود پائی گئی ہے ۔ یاد رکھیں کہ چیونگم ہضم تو نہیں ہوتی لیکن یہ بچوں کے فضلے کے زریعے ہی جسم سے باہر نکل پاتی ہے ۔

سب سے پہلے کیا کریں؟

جب بچہ آپ کے پاس آئے اور کہے کہ اس نے چیونگم نگل لی ہے تو ایسے میں اُسے پہلے پانی پلائیں ، تاکہ یہ چیونگم کہیں سانس کی نالی میں نہ اٹکے ۔ پانی کی وجہ سے یہ نظام انہضام تک پہنچ جائے ۔ اس کے بعد جب کچھ گھنٹے گزر جائیں تو آپ اس کے اسٹول کو چیک کرکے خود کو مطمئن کرسکتے ہیں کہ آیا یہ جسم سے نکل گئی یا نہیں ۔کم مقدار میں چیونگم نگلنے سے زیادہ نقصان نہیں ہوتا ، تاہم زائد مقدار میں نگل لیں اور بچے پیٹ میں درد کی شکایت کریں تو دیر نہ کریں انہیں ڈاکٹر کے پاس لے جائیں ۔

زائد مقدار میں چیونگم نگل لی تو؟

اگر بچے زیادہ مقدار میں ایک ساتھ ایک ہی وقت میں چیونگم کھا لیں اور مستقل کھاتے رہیں تو یہ بڑی مقدار میں آنتوں میں جمع ہونا شروع ہوجاتی ہے، جس سے بعد میں مختلف طبی مسائل دیکھنے میں ملتے ہیں ۔ ایسے میں بچے کو فوراً ڈاکٹر کے پاس لے جانا چاہئے ۔ کئی صورتوں میں بچے اتنی چیونگم کھاتے اور نگل چکے ہوتے ہیں کہ ان کی سرجری تک کرنی پڑ جاتی ہے ۔کوشش کریں کہ 5 سال سے چھوٹے بچوں کو ہرگز چیونگم نہ کھانے دیں ، کیونکہ اس عمر تک کے بچے ناسمجھ ہوتے ہیں اور وہ چیونگم کو ٹافی کی ایک قسم سمجھ کر نگل لیتے ہیں ۔

علامات:

جب بچوں کے معدے میں زائد مقدار میں چیونگم جمع ہوجاتی ہے تو انہیں معدے میں درد ہونا شروع ہو جاتا ہے۔ اس کے علاوہ بچوں کو قبض کی شکایت بھی ہو جاتی ہے ۔ کچھ بچے الٹیاں کرنا بھی شروع کردیتے ہیں ۔اس سے یہ بات ثابت ہوتی ہے کہ آنتوں میں چیونگم کی وجہ سے رکاوٹ پیدا ہوچکی ہے ۔ ایسی صورتحال میں انہیں ڈاکٹر کے پاس لے جانا بہتر رہتا ہے۔

Chewing Gum Nigalna

Discover a variety of Health and Fitness articles on our page, including topics like Chewing Gum Nigalna and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Chewing Gum Nigalna to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Urooj  |   In Health and Fitness  |   0 Comments   |   2384 Views   |   29 Mar 2022
About the Author:

Urooj is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Urooj is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 22 January 2025)

کہیں آپ کا بچہ چیونگم تو نہیں نگل لیتا؟ چیونگم نگلنے کی صورت میں والدین کو کیا کرنا چاہئے؟ جانئے

کہیں آپ کا بچہ چیونگم تو نہیں نگل لیتا؟ چیونگم نگلنے کی صورت میں والدین کو کیا کرنا چاہئے؟ جانئے ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ کہیں آپ کا بچہ چیونگم تو نہیں نگل لیتا؟ چیونگم نگلنے کی صورت میں والدین کو کیا کرنا چاہئے؟ جانئے سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔