سائنس انسانی جسم سے متعلق روزانہ کی بنیاد پر مختلف تحقیق سامنے لاتی ہے جس میں ہوشربا انکشافات بھی سامنے آتے ہیں۔ انسان کے اوپر سائنس بہت گہرائی میں جا کر تحقیق کرتی ہے جس طرح یہ اہم بات سامنے آتی ہے کہ انگلیاں کڑکانے سے کیا ہوتا ہے۔
ہم اگثر اٹھتے بیٹھے یا کام کے بعد اپنی انگلیاں چٹخاتے ہیں جو ایک عام عادت سمجھی جاتی ہے مگر کیا آپ جانتے ہیں کہ اس عادت کو مستقل اپنا لینا خطرناک ثابت ہوسکتا ہے۔
ایک عام خیال ہے کہ انگلیوں کو چٹخانا انگلیوں کے جوڑوں کے لیے نقصان دہ عمل ہے اور یہ آپ کے قریب موجود افراد کو بھی الجھن میں مبتلا کر سکتا ہے۔ لیکن ماہرین نے اس عمل کو جوڑوں کے لیے بہترین ورزش قرار دیا ہے۔
ایک رپورٹ کے مطابق جب آپ اپنی انگلیاں چٹخاتے ہیں تو جوڑوں کی سطح الگ ہوجاتی ہے اور اس عمل کے دوران لکوڈ (Liquid) بلبلے بناتا ہے یہ بلبلے پھٹتے ہیں تو ہمیں چٹخنے کی آواز آتی ہے۔
اسی طرح ایک اور وجہ اکڑے ہوئے مسلز بھی ہوسکتے ہیں۔ انگلیاں چٹخاتے ہوئے یا گردن کو گھماتے ہوئے آنے والی آواز بعض اوقات اکڑے ہوئے اور تناؤ زدہ مسلز کی ہوتی ہے جو اس حرکت کے بعد آرام دہ حالت میں آجاتے ہیں۔
تاہم اگر آپ کے اس جوڑ پر کوئی چوٹ یا زخم ہے تب بھی وہ جوڑ آواز پیدا کرسکتا ہے اور اس کے ساتھ اس حصے پر سوجن یا تکلیف بھی ہوسکتی ہے۔ ایسی صورت میں انگلیوں کو چٹخانے سے گریز کریں اور ڈاکٹر کو دکھائیں۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ کبھی کبھی انگلیوں کو چٹخانے میں کوئی حرج نہیں، اس سے دن بھر کام کرنے کے بعد تھکن زدہ مسلز پرسکون حالت میں آجاتے ہیں، تاہم اسے روزانہ کا معمول بنانے سے گریز کرنا چاہیئے۔
Discover a variety of News articles on our page, including topics like Ungliyan Karkatay Hain To Abhi Chor Dain and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Ungliyan Karkatay Hain To Abhi Chor Dain to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.