انھوں نے مجھے ذلیل کیا تھا.. کوئی بھی فرشتہ نہیں ہوتا! ندا یاسر نے رابعہ انعم کو اپنے شو میں نہ بلانے کی وجہ بتادی

"رابعہ انعم نے مجھے ذلیل کیا تھا. اگر انھیں دوسرے مہمان کے ساتھ بیٹھنا گوارا نہیں تھا تو وہ میک اپ روم میں مجھ سے رابطہ کرتیں یا شو سے پہلے چلی جاتیں. اس طرح دوران شو اٹھ کر جانا میری بے عزتی کرنا تھا اس لئے میں انھیں دوبارہ شو میں نہیں بلاتی"

یہ کہنا ہے معروف ٹی وی میزبان ندا یاسر کا جنھوں نے احمد بٹ کے پوڈکاسٹ میں رابعہ انعم کے رویے کے متعلق بات کی.

ندا کا کہنا ہے کہ رابعہ نے وہ حرکت سوچ سمجھ کر کی تھی اور انھیں ایسا نہیں کرنا چاہیے تھا۔ ندا یاسر کا کہنا تھا کہ "کوئی بھی فرشتہ نہیں ہوتا نہ ہی ہر کسی کی چیزیں وائرل ہوجاتی ہیں تو اگر کسی نے اپنی والدہ یا بیوی سے مس بی ہیو کیا ہے تو میں اس پر لعن طعن کرنے والی کوئی نہیں ہوتی."

ندا نے مزید کہا کہ بحیثیت میزبان میرا کام ہے کہ اپنے مہمانوں کو عزت دوں اور ان کے کام کے حوالے سے بات کروں. مہمان کو بلا کر بے عزت کرنا میرا کام نہیں ہے اسی طرح مہمان کو بھی چاہیے کہ دوسرے مہمان کی عزت کرے اور اگر اسے کوئی مسئلہ ہے تو شو سے پہلے ہی چلا جائے.

واضح رہے کہ کچھ عرصہ پہلے رابعہ انعم، ندا یاسر کے شو کے درمیان سے اٹھ کر چلی گئیں تھیں ان کا کہنا تھا کہ وہ شو میں بلائے گئے دوسرے مہمان محسن عباس حیدر کے ساتھ بیٹھنا گوارا نہیں کریں گی کیونکہ ان پر اپنی بیوی پر تشدد کرنے کا الزام ہے

Why Nida Yasir Does Not Invite Rabia Anam On Her Show

Discover a variety of News articles on our page, including topics like Why Nida Yasir Does Not Invite Rabia Anam On Her Show and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Why Nida Yasir Does Not Invite Rabia Anam On Her Show to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Khush Bakht  |   In News  |   0 Comments   |   1845 Views   |   13 Nov 2023
About the Author:

Khush Bakht is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Khush Bakht is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 26 December 2024)

انھوں نے مجھے ذلیل کیا تھا.. کوئی بھی فرشتہ نہیں ہوتا! ندا یاسر نے رابعہ انعم کو اپنے شو میں نہ بلانے کی وجہ بتادی

انھوں نے مجھے ذلیل کیا تھا.. کوئی بھی فرشتہ نہیں ہوتا! ندا یاسر نے رابعہ انعم کو اپنے شو میں نہ بلانے کی وجہ بتادی ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ انھوں نے مجھے ذلیل کیا تھا.. کوئی بھی فرشتہ نہیں ہوتا! ندا یاسر نے رابعہ انعم کو اپنے شو میں نہ بلانے کی وجہ بتادی سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔