گھر خریدنے کے لیے 40 لاکھ روپے دے دو ۔۔ جب لائیو شو میں عدنان صدیقی نے ہمایوں اور فیصل سے مدد مانگی، تو کیا ہوا؟

اکثر سوشل میڈیا پر مشہور شخصیات ایک دوسرے سے مزاق کرتی دکھائی دیتی ہیں تاہم لائیو شو میں جب عدنان صدیقی نے فیصل قریشی اور ہمایوں سعید سے مدد مانگی تو ان کا ردعمل سب کو بھا گیا۔

واسع چوہدری کے پروگرام میں ہوسٹ نے عدنان صدیقی کو اپنے سچے دوستوں کا امتحان لینے کا کہا اور ہمایوں سعید اور فیصل قریشی کو فون کرنے کو کہا جس پر عدنان صدیقی نے وائس میسجز دونوں دوستوں کو بھیج دیے۔

عدنان صدیقی کی جانب سے ہمایوں سعید کو وائس میسج کیا گیا جس میں عدنان کا کہنا تھا کہ " یار ہمایوں مجھے چالیس لاکھ روپے کی ضرورت ہے، نئی گاڑی خریدنی ہے اور پراپرٹی لینی ہے۔

جس پر ہمایوں سعید نے کہا کہ "سب سے پہلے مجھے یہ بتاؤ کہ تم مزاق کر رہے ہو یا سجنیدہ ہو؟ اگر تم سنجیدہ ہو تو تم کیس بھی وقت مجھ سے پیسے لے سکتے ہو"

ہمایوں سعید کے اس جواب نے عدنان صدیقی کو مزید مطمئن کر دیا جبکہ فیصل قریشی کو بھی وہی وائس میسج بھیجا گیا جو کہ ہمایوں سعید کو بھیجا گیا تھا، جس فیصل قریشی کا کہنا تھا کہ " مجھے نہیں پتہ کہ تم مزاق کر رہے ہو یا سنجیدہ ہو۔ تمہارے پاس میرے سے زیادہ امیر دوست موجود ہیں جو تمہاری مدد کرسکیں۔ اگر تم نے سب کو میسج کیا ہے، اس کا مطلب تم ایک کروڑ روپے سے زائد جمع کرنا چاہ رہے ہو۔ مگر تمہیں سچ میں ضرورت ہے تو میں حاضر ہوں۔

عدنان صدیقی دونوں دوستوں کا جواب سن کر جذباتی ہوگئے تاہم واسع چوہدری عدنان صدیقی، ہمایوں سعید اور فیصل قریشی کی سچی دوستی کو دیکھ کر تعریف کیے بغیر نہ رہ سکے۔

Ghar Khareedny Ke Liye 40 Lakh De Do

Discover a variety of News articles on our page, including topics like Ghar Khareedny Ke Liye 40 Lakh De Do and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Ghar Khareedny Ke Liye 40 Lakh De Do to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Fahad  |   In News  |   0 Comments   |   2113 Views   |   26 Sep 2022
About the Author:

Fahad is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Fahad is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 02 December 2024)

گھر خریدنے کے لیے 40 لاکھ روپے دے دو ۔۔ جب لائیو شو میں عدنان صدیقی نے ہمایوں اور فیصل سے مدد مانگی، تو کیا ہوا؟

گھر خریدنے کے لیے 40 لاکھ روپے دے دو ۔۔ جب لائیو شو میں عدنان صدیقی نے ہمایوں اور فیصل سے مدد مانگی، تو کیا ہوا؟ ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ گھر خریدنے کے لیے 40 لاکھ روپے دے دو ۔۔ جب لائیو شو میں عدنان صدیقی نے ہمایوں اور فیصل سے مدد مانگی، تو کیا ہوا؟ سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔