کرونا وائرس کے پھیلاؤ کے سبب دنیا بھر میں لیبارٹریاں اس کے پھیلاؤ کو روکنے اور اس کے علاج کو دریافت کرنے کی مشقت میں مصروف نظر آتی ہیں مگر تادم تحریر اس بات کی امید نظر نہیں آرہی ہے کہ اس وبائی مرض کو کوئی مجرب علاج دریافت ہو سکے ۔ تاہم مختلف حلقوں کی جانب سے اس بیماری کے علاج کے لیے مختلف ٹوٹکے سامنے آتے جا رہے ہیں ان میں سے ایک ٹوٹکا سنا مکی کا قہوہ بھی ہے جس کے بارے میں بہت سارے لوگ بہت یقین سے اس بات کا دعویٰ کرتے ہوئے نظر آرہے ہیں کہ سنا مکی کا قہوہ کرونا کے مرض کا ایک بہترین علاج ہے-لیکن جب تک ڈبلیو ایچ او کسی قدرتی علاج پر حتمی رائے نہ دے ہمیں خود سے اسے قابلِ علاج نہیں سمجھنا چاہیے- بہرحال ہم سنا مکی کے یہاں دیگر فوائد پیش کیے دیتے ہیں-
سنا مکی کیا ہے؟
سنا مکی ایک خودرو پودا ہے جس کے پتوں کا رنگ زردی مائل سبز جبکہ پھولوں کا رنگ پیلا ہوتا ہے- اس کی تاثیر گرم اور خشک ہوتی ہے اور اس کے تعارف کے حوالے سے حکما ابن ماجہ کے حوالے سے ایک حدیث بیان کرتے ہیں کہ حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا فرمان ہے کہ اگر کوئی چیز موت سے شفا دے سکتی تو وہ سنا تھی-
اسی حدیث کو بنیاد بناتے ہوئے طب یونانی سے منسلک لوگ اس وقت سنا مکی کے پتوں کے قہوے کے استعمال کو کرونا وائرس کے مریضوں کے لیے مفید قرار دیتے ہیں ۔ طب یونانی سے منسلک لوگوں کا یہ بھی کہنا ہے کہ سنا مکی ہر قسم کے زہر کا تریاق بھی ہے اور اس کے علاوہ جن بیماریوں کا علاج بھی ان کی سمجھ سے باہر ہوتا ہے ان میں بھی سنا مکی کا استعمال مفید ثابت ہو سکتا ہے-
سنا مکی کے قہوے کی تیاری کا طریقہ کار
ایک لیٹر پانی میں تین چمچے سنا مکی کے پتے ابال لیں یہاں تک کہ برتن میں صرف تین کپ پانی بچ جائے یہ ذائقے کے اعتبار سے کڑوا ہوتا ہے اس لیے اس میں ذائقے کے لیے شہد ، چینی یا گڑ کو مٹھاس کے لیے حسب ذائقہ ڈالا جا سکتا ہے- اگر کرونا کا ابتدائی مرحلہ ہے تو روزانہ اس کا ایک کپ پی لیں اور اگر کرونا کے اثرات زیادہ ہوں تو دو کپ بھی پیے جا سکتے ہیں- اس کے نتیجے میں جلاب آئيں گے پانی کی کمی کو دور کرنے کے لیۓ جلاب آنے کے بعد وافر مقدار میں پانی کا استعمال کریں-
سنا مکی کے طبی فوائد
سنا مکی کئی بیماریوں کے علاج کے لیے انتہائی مفید ثابت ہو سکتا ہے
1: جسم سے زہریلے مادوں کو خارج کرتا ہے
2: جوڑوں کے درد کے لیے مفید ہوتا ہے
3: قبض کو توڑتا ہے
4: امراض قلب میں مفید ہے اور مقوی قلب ہے
5: گلے کے ورم کو ختم کرتا ہے
Discover a variety of Health and Fitness articles on our page, including topics like Sana Makki Ke Fawaid and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Sana Makki Ke Fawaid to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.
About the Author:
Aqib Shahzad is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Aqib Shahzad is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.
سنا مکی کا قہوہ کتنی افادیت کا حامل ہے؟ جانیں
سنا مکی کا قہوہ کتنی افادیت کا حامل ہے؟ جانیں ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ سنا مکی کا قہوہ کتنی افادیت کا حامل ہے؟ جانیں سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔