دہی کے 14 ایسے فوائد جنہیں جان کر آپ آج ہی سے اس کا استعمال شروع کردیں گے

دہی ایک ایسی غذا ہے جس کو خالص دودھ کے جار لگانے سے تیار کیا جاتا ہے۔ ویسے تو دودھ سے بہت ساری دوسری اشیاء تیار کی جاتی ہیں لیکن دہی سب سے زیادہ استعمال ہونے والی غذا ہے۔

دہی پروٹین حاصل کرنے کا بہترین ذریعہ ہے اس میں دودھ کے برابر تمام اجزاء شامل ہوتے ہیں جو دودھ میں ہیں اس لئے ایسے افراد جو دودھ نہ پیتے ہوں وہ دہی کا استعمال کر کے دودھ میں موجود تمام وٹامنز حاصل کر سکتے ہیں۔

ایسے خواتین و حضرات جو موٹاپے کا شکار ہوں وہ دہی کا باقاعدہ استعمال کر کے موٹاپے جیسے موذی مرض سے جان چھٹراسکتے ہیں۔ ایک تحقیق کے مطابق دہی موٹاپے کی رفتار کو سست کرتا ہے خاص طور پر ایسی خواتین جو زچگی کے عمل سے گزری ہوں ان کے لئے مفید ہوتا ہے۔ اور ایسی خواتین کو دہی کا استعمال زیادہ سے زیادہ کرنا چاہیے۔

طبی فوائد
٭دہی کا استعمال اگر بالوں پر کیا جائے تو اس سے بالوں کی خشکی و سکری کا خاتمہ ہو جاتا ہے اور بال سلکی ہو جاتے ہیں۔
٭پیٹ کی مختلف بیماریوں میں اس کا استعمال مفید رہتا ہے۔
٭دہی وزن متناسب رکھنے میں مدد گار ہے۔
٭دہی کو اگر شہد کے ساتھ ملا کر چہرے پر لیپ کیا جائے تو جھریوں کے خاتمے میں فائدہ مند ہے۔
٭ایسے مریض جو ذہنی دباؤ یا ڈپریشن کا شکار ہوتے ہیں وہ دہی کا استعمال ضرور کریں۔
٭دہی کھانے سے دماغ پر اچھے اثرات مرتب ہوتے ہیں اور سوچنے سمجھنے کی صلاحیتب میں اضافہ ہوتا ہے۔
٭دہی کھانے سے جلد صاف اور چمکدار ہو جاتی ہے۔
٭بد ہضمی اور قبض میں کھانا مفید ہے۔
٭دہی دودھ کی نسبت جلد ہضم ہو جاتا ہے۔
٭دہی کیل مہاسوں اور چکنی جلد کے لئے فائدہ مند ہے ۔اس کا ماسک چہرے پر لگائیں۔
٭دہی کولیسٹرول کی سطح کو کم کرنے میں مدد کرتا ہے۔
٭دہی آنتوں کے انفیکشن سے محفوظ رکھتا ہے۔
٭دہی کے استعمال سے وٹامن بی،وٹامن ڈی، اور کیلشیم حاصل ہوتا ہے۔
٭اگر آپ دہی کے فوائد حاصل کرنا چاہتے ہیں تو اس میں کسی چیز کی ملاوٹ نہ کریں مثلاً چینی کا استعمال نہ کریں ۔اسے اس کے کھٹے پن کے ساتھ ہی کھائیں۔'

Dahi Ke Fayde

Discover a variety of Health and Fitness articles on our page, including topics like Dahi Ke Fayde and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Dahi Ke Fayde to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Dr Ch Tanweer Sarwar  |   In Health and Fitness  |   0 Comments   |   23808 Views   |   26 Apr 2021
About the Author:

Dr Ch Tanweer Sarwar is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Dr Ch Tanweer Sarwar is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 22 November 2024)

دہی کے 14 ایسے فوائد جنہیں جان کر آپ آج ہی سے اس کا استعمال شروع کردیں گے

دہی کے 14 ایسے فوائد جنہیں جان کر آپ آج ہی سے اس کا استعمال شروع کردیں گے ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ دہی کے 14 ایسے فوائد جنہیں جان کر آپ آج ہی سے اس کا استعمال شروع کردیں گے سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔