لہسن کے تیل کے یہ فوائد جانتے ہیں؟

لہسن کو صدیوں سے قدرتی ادویات کی تیاری کے لیے استعمال کیا جارہا ہے اور اس کے ایک ٹکڑے کو مختلف مقاصد کے لیے استعمال کیا جاسکتا ہے۔
تاہم ہر ایک کے لیے لہسن کی بو برداشت کرنا آسان نہیں ہوتا مگر اس کے تیل میں اتنی بو نہیں ہوتی۔
اس کے فوائد جلد اور صحت کے لیے جادوئی ثابت ہوسکتے ہیں۔

لہسن کا تیل کیسے بنائیں؟
سب سے پہلے لہسن کی پوتھیوں کو پیس لیں اور پھر انہیں ایک ساس پین میں کچھ مقدار میں زیتون کے تیل کے ساتھ ڈال دیں، اس مکسچر کو درمیانی آنچ میں 5 سے 8 منٹ تک گرم کریں، اس کے بعد برتن کو چولہے سے اٹھالیں اور اس مکسچر کو ائیرٹائٹ جار میں محفوظ کرلیں، آپ کا تیار کردہ لہسن کا تیل اب استعمال کے لیے تیار ہے۔

جلدی مسائل کے خلاف مفید
طبی جریدے جرنل آف نیوٹریشن میں شائع ایک تحقیق میں دریافت کیا گیا کہ لہسن فنگل کش خصوصیات رکھتا ہے جس سے مونیلیا اور دیگر امراض کے علاج میں مدد ملتی ہے، اس کے لیے بس لہسن کے تیل کو تھوڑا گرم کرکے دن میں ایک بار متاثرہ حصے پر لگائیں اور تبدیلی دیکھیں۔

کیل مہاسے کنٹرول کرے
اگر آپ کو معلوم نہیں تو جان لیں کہ لہسن کا تیل ایسے غذائی اجزا اور منرلز جیسے سیلینیم، ایلیسین، وٹامن سی، وٹامن بی سکس، کاپر اور زنکر سے بھرپور ہے جو کہ کیل مہاسوں کو کنٹرول کرنے میں مدد دیتی ہے، اس تیل کی ورم کش خصوصیات ورم زدہ جلد کو آرام پہنچاتی ہیں۔

بالوں کے گرنے کا مسئلہ حل کرے
لہسن کے تیل میں موجود سلفر، وٹامن سی اور وٹامن ای سر کی صحت بہتر کرتے ہیں جبکہ بالوں کی جڑوں کو مضبوط کرکے بالوں کے گرنے کا مسئلہ دور اور گنج پن سے بچاتے ہیں، سر پر اس تیل کو گرم کرکے نرمی سے مالش کریں، رات بھر کے لیے چھوڑ دیں اور اگلی صبح شیمپو سے دھولیں۔ اسی طرح خام لہسن لہسن بھی آپ کے بالوں کے گرنے کے مسئلے کو ختم کرسکتا ہے جس کی وجہ اس میں شامل ایک جز الیسین کی بھرپور مقدار ہے، یہ سلفر کمپاﺅنڈ پیاز میں بھی پایا جاتا ہے اور ایک طبی تحقیق کے مطابق بالوں کے گرنے کی روک تھام کے لیے موثر ہے۔ لہسن کو کاٹ لیں اور اس کی پوتھیوں کو سر پر ملیں۔ آپ تیل میں بھی لہسن کو شامل کرکے مساج کے ذریعے یہ فائدہ حاصل کرسکتے ہیں۔

دانت کے درد میں کمی لائے
روئی کو لہسن کے تیل میں ڈبو کر اس دانت پر رکھیں جس مں تکلیف ہورہی ہو، اس میں موجود مرکب ایلیسین دانت کے درد اور ورم کو کم کرتا ہے، اس کے علاوہ یہ بیکٹریا کے انفیکشن کو کم کرنے دانتوں کی فرسودگی کو بھی کنٹرول کرتا ہے۔

خون کی شریانوں کی صحت کے لیے بہتر
ایک طبی جریدے Bratislava میڈیکل جرنل میں شائع ایک تحقیق کے مطابق لہسن میں موجود اجزا شریانوں کے مسلز کو سکون پہنچانے کے ساتھ بلڈپریشر میں کمی لاتے ہیں۔

نقصان دہ کولیسٹرول کو کم کرے
امریکن جرنل آف نیوٹریشن میں شائع ایک تحقیق کے مطابق لہسن کا تیل کولیسٹرول کی سطح میں کمی کا اثر رکھتا ہے، تحقیق میں بتایا گیا کہ مچھلی کے تیل اور لہسن کے تیل کو اکھٹا استعمال کرنا نقصان دہ کولیسٹرول کی سطح میں کمی لاسکتا ہے۔

کینسر کا علاج
ایک طبی تحقیق میں دریافت کیا گیا کہ لہسن میں موجود مرکبات میں ایسے انسداد کینسر خصوصیات ہوتی ہیں جو کہ بریسٹ کینسر کے کینسر زدہ خلیات کے علاج میں مدد دیتی ہے۔

نزلہ زکام سے تحفظ
لہسن کی پوتھیاں نزلہ زکام کے خلاف موثر سمجھی جاتی ہے تو انہیں سرسوں کے تیل میں ڈال کر گرم کریں اور پھر اس تیل کو نہانے سے پہلے جلد پر لگائیں، اس سے جسم میں ایسی تہہ بن جائے گی جو کہ نزلہ زکام سے بچانے میں مدد دے گی۔

بشکریہ: سچ ٹی وی

Garlic Oil Benefits

Discover a variety of Health and Fitness articles on our page, including topics like Garlic Oil Benefits and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Garlic Oil Benefits to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Aqib Shahzad  |   In Health and Fitness  |   0 Comments   |   12569 Views   |   27 Aug 2020
About the Author:

Aqib Shahzad is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Aqib Shahzad is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 22 November 2024)

لہسن کے تیل کے یہ فوائد جانتے ہیں؟

لہسن کے تیل کے یہ فوائد جانتے ہیں؟ ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ لہسن کے تیل کے یہ فوائد جانتے ہیں؟ سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔