پہلے زمانے میں لوگوں کے بڑھاپے میں بال جھڑتے تھے یا سفید ہوتے تھے، لیکن آج کل ہر دوسرا شخص بالوں کے مسائل سے دو چار ہے۔ کسی کے بال حد سے زیادہ گر رہے ہیں تو کوئی گنج پن کا شکار ہے اور اب تو نوجوانوں اور بچوں میں بھی سفید بالوں کی شکایت ہونے لگ گئی ہے، ایسے میں ہر کوئی چاہتا ہے کہ کوئی ایسا نسخہ ہو جو ان کے تمام مسائل کو حل کرنے میں مددگار ثابت ہو۔
تو آج ہم آپ کیلیئے لائے ہیں ایسا ہی ایک جادوئی تیل بنانے کا طریقہ جس کے استعمال سے آپ کے بال لمبے، گھنے اور مضبوط ہونگے اور ساتھ ہی سفید بالوں کی پیداوار میں بھی کمی آئے گی انشاءاللّٰہ
تیل بنانے کیلیئے:
یہ تیل بنانے کیلیئے آپ کو جو اجزاء درکار ہیں وہ درج ذیل ہیں
۔ ایلوویرا کا ایک تازہ پتّا
۔ ایک درمیانے سائز کی پیاز
۔ سر کا تیل ایک کپ
۔ کڑی پتّے
۔ کلونجی اور میتھی دانہ 1 ، 1 چمچ
تیل تیار کرنے کا طریقہ:
۔ سب سے پہلے ایلوویرا کے پتّے سے اسکا جیل نکال کے اس میں کڑی پتّے اور پیاز کاٹ کر ڈالیں اور اسے پیس کر اسکا پیسٹ بنالیں
۔ اب ایک کڑاہی میں سرسوں کا تیل گرم کرکے اس میں کلونجی اور میتھی دانہ ڈال کر 5 منٹ پکائیں، اسکے بعد ایلوویرا والا پیسٹ شامل کرکے بلکل دھیمی آنچ پر 15 منٹ تک پکائیں۔ دھیان رکھیں تیل جلنا نہیں چاہیئے ورنہ اسکی تاثیر ختم ہوجائے گی
۔ تیل پک جانے کے بعد اسکو چھان کر کانچ کی بوتل میں رکھ دیں، یہ تیل آپ ایک مہینے تک استعمال کرسکتے ہیں
۔ اس تیل کو اپنے بالوں اور جڑوں پر اچھی طرح لگا کر مساج کریں، اگر آپ تیل رات میں لگا رہے ہیں تو صبح سر دھو لیں اور اگر دن میں لگایا ہے تو 3 گھنٹے بعد
۔ ہفتے میں تین دن اس تیل کا استعمال کریں
ٹپ:
ایلوویرا کے پتّے کو کاٹ کر اُس میں سے جیل نکالنے سے پہلے، اسے 15 منٹ کیلیئے پانی میں ڈال کر چھوڑ دیں تا کہ نقصان دہ مادہ جو کہ پیلے رنگ کا ہوتا ہے وہ نکل جائے، پھر اسے استعمال کریں۔
Discover a variety of Tips and Totkay articles on our page, including topics like Ganj Pan Ka Asan Gharelu Ilaj and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Ganj Pan Ka Asan Gharelu Ilaj to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.
Disclaimer: All material on this website is provided for your information only and may not be construed as medical advice or instruction. No action or inaction should be taken based solely on the contents of this information; instead, readers should consult appropriate health professionals on any matter relating to their health and well-being. The data information and opinions expressed here are believed to be accurate, which is gathered from different sources but might have some errors. KFoods.com is not responsible for errors or omissions. Doctors and Hospital officials are not necessarily required to respond or go through this page.
About the Author:
Humaira is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Humaira is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.