خدا کا خوف کریں وہ ابھی ماں بنی ہے.. منال خان کو بھینس کہنے پر نوشین شاہ اور شرمیلا فاروقی نے کھری کھری سنا دیں

"خدا کا خوف کریں. ایمن اور منال حال ہی میں بچوں کی ماں بنی ہیں۔ کم سے کم خواتین کو تو ایک عورت کی مشکل کو سمجھنا چاہئیے. انہیں اندازہ ہونا چاہئیے کہ بچے کی پیدائش کے وقت خاتون کن مشکلات کا سامنا کرتی ہے۔ ایک عورت 9 مہینے اپنے پیٹ میں بچے کو پالتی ہے. اس دوران اس کی زندگی بہت سی تبدیلیاں اور مشکلات آتی ہیں جنھیں صرف وہی سمجھ سکتی ہے۔"

یہ کہنا ہے اداکارہ نوشین شاہ کا جو ایمن اور منال خان کے ماں بننے کے بعد لوگوں کی ان کے زائد وزن پر تنقید سن کر پھٹ پڑیں.

نوشین شاہ نے مزید لکھا کہ منال خان حال ہی میں ماں بنی ہیں، اس لیے ان کی جسامت تبدیل ہوئی ہے جس پر تنقید نہیں کی جانی چاہیے کیوں کہ ایسی منفی تنقید کا خاتون کی صحت پر برا اثر پڑ سکتا ہے۔

واضح رہے کہ حال ہی میں ایمن اور منال خان نے اپنے بھائی کی شادی کی تصاویر شیئر کی ہیں جس پر صارفین نے بے حسی کی انتہا کرتے ہوئے انھیں بھینس سے بھی تشبیہ دے ڈالی

سیاسی رہنما شرمیلا فاروقی نے بھی منال خان کا دفاع کرتے ہوئے لکھا کہ "ماں بننا ایک خوبصورت عمل ہے اور یہ بہت خوبصورت احساس ہے کہ اللہ نے ایک اور انسان کو دنیا میں لانے کے لیے آپ کا انتخاب کیا. ایک ماں کے جسم کا مذاق اڑانا اس بات کو ظاہر کرتا ہے کہ آپ خود کتنا اپنی ماں کی عزت کرتے ہیں. منال خان آپ بہت خوبصورت ہیں".

Sharmila Farouqi And Nousheen Shah Speaks Up For Minal Khan

Discover a variety of News articles on our page, including topics like Sharmila Farouqi And Nousheen Shah Speaks Up For Minal Khan and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Sharmila Farouqi And Nousheen Shah Speaks Up For Minal Khan to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Khush Bakht  |   In News  |   0 Comments   |   8490 Views   |   19 Jan 2024
About the Author:

Khush Bakht is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Khush Bakht is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 17 September 2024)

خدا کا خوف کریں وہ ابھی ماں بنی ہے.. منال خان کو بھینس کہنے پر نوشین شاہ اور شرمیلا فاروقی نے کھری کھری سنا دیں

خدا کا خوف کریں وہ ابھی ماں بنی ہے.. منال خان کو بھینس کہنے پر نوشین شاہ اور شرمیلا فاروقی نے کھری کھری سنا دیں ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ خدا کا خوف کریں وہ ابھی ماں بنی ہے.. منال خان کو بھینس کہنے پر نوشین شاہ اور شرمیلا فاروقی نے کھری کھری سنا دیں سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔