بچوں کو ساگودانہ کیسے کھلائیں؟

ہرماں کی خواہش ہوتی ہے کہ اسکا بچہ صحت مند ہو۔اسمیں کچھ عمل تو موروثی ہوتاہے اور کچھ ہاتھ صحت بخش غذاکابھی ہوتاہے۔اب بچوں کی صحت پہلے جیسے نہیں رہی جس کی وجہ غذا میں ملاوٹ اور آب وہوا میں بڑھتی ہوئی آلودگی ہو سکتی ہے ۔جہاں تک غذا کا تعلق ہے اگر بچوں کو شروع سے ہی ساگودانہ کھلایاجائے تو یقیناً بچوں کی صحت اچھی ہوتی ہے اور ان کا قد بھی بڑھتا ہے۔

سب سے پہلے تو یہ جاننے کی ضرورت ہے کہ بچے کی افزائش کے لئے ساگودانہ کیوں ضروری ہے۔جب ہی تو آپ اسے ان کی خوراک میں شامل کرنے کاسوچیں گے۔اسمیں موجود کیلشیئم ،فائبر اور آئرن ہڈیوں کی صحت اورلچک کو بہتر بناتاہے۔ اس سے حاصل ہونے والاصحت بخش پروٹین پٹھوں کی مضبوطی کے کام آتاہے۔اسمیں موجود فولک ایسڈ اوروٹامن بی کمپلیکس بچے کی مناسب نشوونماکرتاہے۔ساگودانہ کسی بھی سپلیمنٹ سے زیادہ آپکے بچے کو غذائیت فراہم کرکے بچے کی صحت میں اضافہ کرتاہے۔:

اب سوال یہ پیداہوتاہے کہ بچے کو ساگودانہ کھلایاکیسے جائے کیونکہ بچے اپنی مرضی کے مالک ہوتے ہیں اور کوئی بھی صحت بخش غذا اتنی آسانی سے نہیں کھاتے۔لہٰذا انہیں ساگودانہ مندرجہ ذیل طریقوں سے پنا کر کھلائیں

۱۔جیلی

بچوں کی پسندیدہ جیلی تو ہرگھر میں بنائی جاتی ہے۔جب آپ جیلی کامکسچر تیارکرلیں۔تو اسمیں دوچمچ ابلاہواساگودانہ بھی ملالیں۔وہ جیلی کے ساتھ ہی جم جائے گاتوبچے آرام سے کھالیں گے۔

۲۔فلیورڈ دہی

بچوں کی صحت کے لئے دہی ضروری ہے ۔اگر آپ اسمیں ابلاہوا ساگودانہ کسی بھی فلیور کے ساتھ یاخالی ہی ملادیں تو بچہ آرام سے کھالے گا۔
Here is how to make flavored yogurt -recipe by Chef Asad

۳۔دلیہ

اس کے علاوہ دلیے میں بھی ساگودانہ شامل کیا جا سکتا ہے ۔اگر میٹھادلیہ ہوتو بچہ کی پسند کے مطابق پھل اوراگرنمکین ہوتوقیمہ وغیرہ شامل کردیں۔

۴۔کٹلس اورکباب

بچوں کو عام طور پر کٹلس اور کباب بے حد پسند ہوتے ہیں ۔بچوں کے لئے بنائے گئے مختلف قسم کے کٹلس یاکباب کے آمیزے میں پہلے سے ابلاہوا ساگودانہ شامل کرکے مکس کرکے فرائی کرلیں۔View cutlus recipes

۵۔مشروبات

پھلوں کے شیک اورلسی ہربچے کی ضرورت اور پسند ہوتی ہے۔لہٰذا آپ تمام اجزاء کے ساتھ ایک چمچ ابلاہواساگودانہ بھی شامل کریں اور بلینڈ کرکے بچے کوپلادیں۔
View Sharbat drink recipes

نوٹ:ہربار ساگودانہ پکانے سے پہلے اسے دھوکر پہلے سے بھگودیں۔

See also: Sabudana kheer recipe in Urdu

عام طور پر ساگو دانہ لوگوں کے درمیان پیٹ کی بیماری سے بچاؤ یا پھر بیمار اور کمزور بچوں کی خوراک کے حوالے سے جانا جاتا ہے لیکن حقیقت یہ ہے کہ ساگو دانہ ان تمام اجزاﺀ سے بھرپور ہوتا ہے جن کی ہمارے جسم کو اشد ضرورت ہوتی ہے- تاہم ساگو دانہ ایک انتہائی صحت بخش غذا ہے جبکہ لوگوں کی بڑی اکثریت اس کے قیمتی فوائد سے ناواقف ہے- ساگو دانہ کو اپنی خوراک میں شامل کرنے سے آپ کو کتنے فوائد حاصل ہوسکتے ہیں؟
مزید یہاں جانیے:Health benefits of sabudana in Urdu

Sabudana is known for its health benefits especially for infants. But how to feed sabudana (sago) to babies?

They are not going to make it easy for you. It's natural that infants are tended toward the foods that are wrapped in attractive packages even they are unhygienic. Question remains the same here how to make infants eat sabudana happily.

So here are some recipes for sabudana for babies in Urdu. These tips would help you feed your little angels with this naturally powerful food.

Feed Sabudana To Babies

Discover a variety of Health and Fitness articles on our page, including topics like Feed Sabudana To Babies and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Feed Sabudana To Babies to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Humayun  |   In Health and Fitness  |   0 Comments   |   102512 Views   |   16 Oct 2023
About the Author:

Humayun is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Humayun is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 08 October 2024)

بچوں کو ساگودانہ کیسے کھلائیں؟

بچوں کو ساگودانہ کیسے کھلائیں؟ ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ بچوں کو ساگودانہ کیسے کھلائیں؟ سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔