کھانے پینے میں وہ کونسی غلطی ہے جس کو اگر وقت پر نہ روکا گیا تو یہ آپ کو آنتوں کے کینسر میں بھی مبتلا کر سکتی ہے؟

ہم دن رات میں 3 مرتبہ کھانا کھاتے ہیں اور اپنی بھوک کو مٹاتے ہیں لیکن ہم اس بات پر غور نہیں کرتے کہ ہم کیا کھا رہے ہیں اور اس کا استعمال ہماری صحت کے لئے کیسا ہے، اگر آپ بھی اسی غفلت کا شکار ہیں تو جان لیں کہ یہ آپ کی صحت کے لئے بلکل ٹھیک نہیں ہے۔
ہم میں سے کئی لوگ بار بی کیو، چائنیز، پاکستانی، اٹالین اور فاسٹ فوڈز بہت پسند کرتے ہیں اور اس ہی وجہ سے ہم اس بات کا خیال بھی نہیں رکھتے کہ زیادہ تیل میں بنائی جانے والی غذائیں ہمارے لئے بعد میں کتنی خطرناک ثابت ہو سکتی ہیں۔
آج ہم آپ کو بتانے جا رہے ہیں کہ آپ اپنے کھانے پینے میں ایسی کونسی غلطی کر رہے ہیں جس کی وجہ سے آپ آنتوں کے کینسر کا بھی شکار ہو سکتے ہیں تاکہ آپ بھی اپنی اس غلطی کو ٹھیک کر سکیں۔

آنتوں کے کینسر کی بڑی وجہ

ماہرین کے مطابق آنتوں کے کینسر کی سب سے بڑی وجہ ہے تیل والا کھانا، اب چاہے یہ پاکستانی کھانے ہوں یا فاسٹ فوڈز جس بھی قسم کے کھانے میں تیل کا زائد استعمال کیا جائے اس کو کھانے سے آپ زندگی کے کسی بھی حصے میں کینسر کے مرض میں مبتلا ہو سکتے ہیں لیکن اس میں سرِ فہرست جنک فوڈ یعنی فاسٹ فوڈ ہے۔
سینٹر فار ڈیزیز کنٹرول اینڈ پریونٹیشن کی تحقیق کے مطابق ایسے کھانے جن کو تیل کی بہت زیادہ مقدار میں تیار کیا جاتا ہو وہ ہمارے جسم میں کئی خطرناک مسائل پیدا کر سکتے ہیں جن میں سے ایک سب سے خطرناک مسئلہ آنتوں کا کینسر ہے۔
اگر آپ مزیدار کھانے کھانا چاہتے ہیں تو ان کو کم سے کم زیتون کے تیل میں بنائیں اور اس کے علاوہ پھلوں اور دیگر صحت بخش غذائی اجزاء والی اشیاء کو استعمال کریں تاکہ آپ بھی بچ سکیں کسی بڑے خطرے سے جو آپ کی صحت پر بُرا اثر ڈال سکتا ہے۔

By Sadia  |   In Health and Fitness  |   0 Comments   |   1615 Views   |   25 Jun 2021
Related Articles
Top Trending
Comments/Ask Question

Read Blog about کھانے پینے میں وہ کونسی غلطی ہے جس کو اگر وقت پر نہ روکا گیا تو یہ آپ کو آنتوں کے کینسر میں بھی مبتلا کر سکتی ہے؟ and health & fitness, step by step recipes, Beauty & skin care and other related topics with sample homemade solution. Here is variety of health benefits, home-based natural remedies. Find (کھانے پینے میں وہ کونسی غلطی ہے جس کو اگر وقت پر نہ روکا گیا تو یہ آپ کو آنتوں کے کینسر میں بھی مبتلا کر سکتی ہے؟) and how to utilize other natural ingredients to cure diseases, easy recipes, and other information related to food from KFoods.