چٹ پٹا چٹخارے دار گاجر کا پانی والا اچار۔۔ اب بازار سے اچار خریدنے کے بجائے گھر میں تیار کریں، جو کھانے میں ذائقہ دار اور بنانے میں نہایت ہی آسان

Gajar Ka Pani Wala Achar

اس موسم میں یقیناً آپ نے بھی گاجر کا اچار بنایا ہوگا، کیونکہ یہ سب کو ہی پسند ہوتا ہے۔ لیکن کیا آپ نے اب تک گاجر کا پانی والا اچار بنا کر ٹرائے کیا ہے؟ اگر نہیں تو آج ہم آپ کیلیئے لائے ہیں پانی والے اچار کی ایسی چٹخارے دار ریسیپی، جسے کھا کر سب کا دل خوش ہوجائے گا۔ تو آئیے شروع کرتے ہیں ترکیب

اجزاء:

گاجر 1 کلو (لمبے کٹے ہوئے)

رائی (مسٹرڈ سیڈز) 3 چمچ

ہلدی 1 چمچ

نمک 2 چمچ (حسبِ ذائقہ)

لال مرچ کٹی ہوئی 1 چمچ (حسبِ تیزائی)

سرکہ 3 چمچ

پانی 4 کپ

سرسوں کا تیل 3 چمچ

اچار بنانے کا طریقہ:

۔ سب سے پہلے گاجروں کو لمبائی میں کاٹ کر ایک چمچ نمک لگا کے ایک گھنٹے کیلیئے رکھ دیں، پھر اسے چھان کر نمک کا اضافی پانی نکال دیں

۔ اب اس میں رائی (کُوٹ کر)، ہلدی، نمک، لال مرچ اور سرکہ ڈال کر اچھے سے مکس کریں اور کانچ کی برنی میں ڈال کر رات بھر ڈھاک کر رکھ دیں

۔ اگلے دن اس میں گرم پانی اور سرسوں کا تیل شامل کر کے مکس کریں اور ڈھکن بند کر کے دھوپ میں رکھ دیں

۔ اچار کو 4 دنوں تک دھوپ میں رکھیں اور روزانہ اسے چمچ کی مدد سے مکس ضرور کریں

۔ 4 دن بعد آپ کا مزیدار پانی والا گاجر کا چار تیار ہوگا، خود بھی کھائیں اور سب کو بھی کھلائیں۔

Gajar Ka Pani Wala Achar

Discover a variety of Step By Step Recipes articles on our page, including topics like Gajar Ka Pani Wala Achar and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Gajar Ka Pani Wala Achar to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Salwa Noor  |   In Step By Step Recipes  |   0 Comments   |   4785 Views   |   12 Dec 2023
About the Author:

Salwa Noor is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Salwa Noor is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 20 January 2025)

چٹ پٹا چٹخارے دار گاجر کا پانی والا اچار۔۔ اب بازار سے اچار خریدنے کے بجائے گھر میں تیار کریں، جو کھانے میں ذائقہ دار اور بنانے میں نہایت ہی آسان

چٹ پٹا چٹخارے دار گاجر کا پانی والا اچار۔۔ اب بازار سے اچار خریدنے کے بجائے گھر میں تیار کریں، جو کھانے میں ذائقہ دار اور بنانے میں نہایت ہی آسان ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ چٹ پٹا چٹخارے دار گاجر کا پانی والا اچار۔۔ اب بازار سے اچار خریدنے کے بجائے گھر میں تیار کریں، جو کھانے میں ذائقہ دار اور بنانے میں نہایت ہی آسان سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔