ایسی کئی خبریں ہیں، جو کہ صارفین کو خوف میں مبتلا کر دیتی ہیں، کچھ تو ایسی ہوتی ہیں، جس کا کوئی سوچ بھی نہیں سکتا ہے۔
آج آپ کو اسی حوالے سے بتائیں گے۔
جنوبی فرانس کا ایک گھر اس وقت سب کی توجہ کا مرکز بن گیا جب گھر سے ایک نہیں دو نہیں بلکہ پوری 100 بلیاں مردہ حالت میں پائی گئیں۔ مردہ بلیوں کی حالت سے انداز ہو رہا تھا کہ جیسے وہ کئ دنوں سے بھوکی تھیں۔ جانوروں کے حقوق کے ایک رضا کار نے بتایا کہ یہ گھر 81 سالہ شخص کا ہے جو کہ ریٹائر ہو چکا ہے۔
81 سالہ شخص طبیعت ناساز ہونے پر اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا جبکہ اس کے گھر میں کوئی دوسرا شخص موجود نہیں تھا، جس کی وجہ سے بلیاں گھر میں اکیلی تھیں۔ 81 سالہ شخص کی رشتہ دار جب اس شخص کے گھر گئی تو اس نے ایک ایسا منظر دیکھا جسے دیکھ کر بے ساختہ وہ چیخ اٹھی
گھر میں بلیوں کی لاشیں پڑی ہوئی تھیں جبکہ کئی بلیوں کی لاشیں باکسز میں تھیں۔ جبکہ یہ باکسز لکڑی اور پلاسٹک کے تھے۔ گھر می مردہ بلیوں کے ساتھ ساتھ گلہری اور چوہوں کی باقیات بھی موجود تھیں۔ اسی گھر میں کتے کا جبڑا بھی موجود تھا۔
گھر میں بدبو اس حد تک تھی کہ کھڑا ہونا ممکن نہیں تھا۔ اسی صورتحال میں رضار کار کا کہنا تھا کہ کچھ بلیوں کی باقیات موجود تھی، جو اس بات کی طرف اشارہ کر رہی تھی کہ مری ہوئی بلی کو کئی دیگر بلیوں نے کھایا ہے۔ 100 مردہ بلیو کے علاوہ گھر میں 20 ایسی بلیاں بھی موجود تھیں جو کہ غذائی قلت کا شکار تھیں۔
جانوروں کی دیکھ بھال کی تنظیم کی جانب سے بتایا گیا کہ ابتدائی طور پر ایسا لگتا ہے کہ باکسز میں موجود بلیاں پہلے ہی سے مر چکی تھیں، جبکہ دو سے تین بلیان باکسز میں بند ہونے کی وجہ سے چل بسیں۔
81 سالہ شخص سے متعلق کہا جا رہا ہے کہ یہ شخص نوحا سینڈروم نامی بیماری میں مبتلا تھا، اس بیماری کا شکار افراد تنہائی کی وجہ سے جانوروں کو گھر میں رکھنا شروع کر دیتے ہیں۔ اس شخص نے بھی ان بلیوں کو اسی وجہ سے گھر میں رکھ لیا ہوگا، لیکن صحیح طرح دیکھ بھال نہ کرنے کی وجہ سے جانور ہلاک ہوئے۔
Discover a variety of News articles on our page, including topics like Zara C Ghalti Ne Sab Tabah Kar Dia and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Zara C Ghalti Ne Sab Tabah Kar Dia to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.