قربانی کی سری پھینک دیتے ہیں تو جانیں اسے گھر میں صاف کرکے بنانے کا آسان طریقہ

بکرے یا گائے کی سری پائے کھانے اور بنانے کے لئے بڑی مہارت کی ضرورت ہوتی ہے، کیونکہ اس میں بساند ہوتی ہے اور کچھ لوگ تو اسے صرف اس کی بدبو کی وجہ سے ہی نہیں کھاتے۔ اکثر لوگ پکاتے ہوئے اس چیز کا خیال نہیں کرتے کہ اس میں گوشت کی بساند ہے۔ لیکن آج ہم ان سری پائے کھانے کے شوقین افراد کے لئے سری بنانے کی ایک بہترین ریسیپی لے کر آئے ہیں، جس سے اس میں بالکل بو بھی ختم ہوجائی گی اور ایسا سالن بنے گا کہ سب انگلیاں چاٹتے رہ جائیں گے۔

سری بنانے کا طریقہ:

سب سے پہلے بکرے یا گائے کی سری کو آگ پر جلا کر اس کے بالوں وغیرہ کی صفائی کی جائے گی تاکہ پکانے میں بال نہ آئیں، اس کو آگ پر اچھی طرح جلائیں گے اس کے بعد چھری کی مدد سے اوپر سے کھرچتے جائیں گے تو اوپر سے بال وغیرہ صاف ہوتے جائیں گے۔ اس کے بعد اس کی صفائی کر کے اس کو دو حصوں میں کاٹ کر اس میں سے مغز نکال لیں گے یا جو لوگ زبان شوق سے کھاتے ہیں وہ بھی نکال کر اس کی بوٹیاں بنا لی جائیں گی اس کے بعد باقی سری کا بھی گوشت بنا لیں گے۔

سری پکانے کا طریقہ:

1۔ سری کو خوب اچھی طرح دھونے کے بعد اس کو پہلے 2 سے 3 منٹ پانی میں ابال کر اس پانی کو پھینک دیں تاکہ اس میں جو کوئی بال وغیرہ یا کوئی گندگی لگی ہے تو وہ ہٹ جائے۔
2۔ اس کے بعد اس کو 2 سے 3 پانی سے اچھی طرح دھو لیں گے تو اس میں سے بو اور گندگی بالکل ختم ہو جائے گی، اب سری کا صاف ستھرا گوشت تیار ہے ۔ اس کو پکانے کا طریقہ یہ ہے۔
3۔ سب سے پہلے گوشت میں 2 درمیانے سائز کے ثابت پیاز، 2 سے 3 ہری مرچ، لہسن کے جوے یا 2 ٹی اسپون لہسن کا پیسٹ، نمک 1 سے ڈیڑھ ٹی اسپون، ثابت گرم مصالحہ(کالی مرچ، لونگ، دو بادیان کے پھول، دارچینی، دو بڑی الائچی) ڈال کر گوشت
کو 10 منٹ تک بھونیں ۔ جو بھی گوشت کا پانی اس میں ہوگا اس کو خشک کر لیں گے۔ اب اس میں 2 سے 3 سبز الائچی ڈال دیں ، اور ڈیڑھ لیٹر پانی ڈال کر پریشر کوکر میں آدھے گھنٹے کے لئے چڑھادیں۔
4۔ اب جب گوشت گل جائے تواس میں سے ثابت گلی ہوئی پیاز نکال کر علیحدہ کر لیں۔ ایک الگ پتیلے میں آدھا کپ کے قریب تیل ڈالیں، اس میں یہ پیاز ڈال کراچھی طرح بھون لیں۔
5۔ اب اس پیاز کو بھوننے کے بعد اس میں 1 ٹیبل اسپون ادرک کا پیسٹ، 1 ٹیبل اسپون سبز مرچ کا پیسٹ اور 2 عدد پسے ہوئے ٹماٹر ڈال کر اچھی طرح سے بھونیں۔
6۔ اب اس میں مصالحے ڈالیں گے ، سب سے پہلے لال مرچ پسی ہوئی 1 ٹی اسپون ، پسا دھنیا 1 ٹیبل اسپون، آدھا چمچ ہلدی، آدھا چمچ پسا گرم مصالحہ ڈالیں گے اور مصالحے کو اتنا بھونیں گے کہ اس کا کچا پن ختم ہوجائے۔
7۔ اب اس میں سری کا ابلا ہوا گوشت ڈال کر بھون لیں گے، اس کے بعد جب یہ بھن جائے تو اس میں بچی ہوئی یخنی بھی ڈال کر 8 منٹ کے لئے میڈیم آنچ پر ڈھانک کر پکائیں گے۔
8۔ 8 منٹ بعد ڈھکن ہٹا کر دیکھ لیں ، اگر شوربے کا گاڑھا پن آپ کے حساب سے مناسب ہے تو اس میں جائفل جاوتری ایک چٹکی پیس کر دم پر رکھ دیں، 5 منٹ بعد ڈش آؤٹ کر لیں۔
9۔ مزیدار سری کا سالن تیار ہے ۔ ہمیں یقین ہے کہ جو کھائے گا انگلیاں چاٹتا رہ جائے گا۔ باریک کٹی ہوئی ادرک اور ہری مرچ، لیموں سے گارنش کر کے پیش کریں۔ ٹپ:
اگر سری کو پہلے ایک پانی میں ابال کر پانی پھینک دیا جائے اور اس کے بعد اچھی طرح دھو کر چڑھائیں تو اس کی بساند دور ہوجائے گی۔

Siri Saaf Karne Ka Tarika

Discover a variety of Health and Fitness articles on our page, including topics like Siri Saaf Karne Ka Tarika and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Siri Saaf Karne Ka Tarika to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Maheen  |   In Health and Fitness  |   0 Comments   |   4197 Views   |   08 Jul 2022
About the Author:

Maheen is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Maheen is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 22 January 2025)

قربانی کی سری پھینک دیتے ہیں تو جانیں اسے گھر میں صاف کرکے بنانے کا آسان طریقہ

قربانی کی سری پھینک دیتے ہیں تو جانیں اسے گھر میں صاف کرکے بنانے کا آسان طریقہ ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ قربانی کی سری پھینک دیتے ہیں تو جانیں اسے گھر میں صاف کرکے بنانے کا آسان طریقہ سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔