رمضان کا مہینہ شروع ہوچکا ہے جس میں سحری و افطاری کا اہتمام پورے جوش وخروش اور لوازمات کے ساتھ کیا جاتا ہے۔
لوازمات میں فروٹ چاٹ افطار کے دسترخوان پر سب سے زیادہ پسند کی جانے والی ڈش ہوتی ہے کہ اگر روزہ داروں کو فروٹ چاٹ نظر آجائے تو مزہ دوبالا ہوجاتا ہے۔
فروٹ چاٹ ایک صحت بخش غذاہے جس کو کھانے سے جسم کو طاقت فراہم ہوتی ہے اور دن بھر کی تھکان بھی دور ہوتی ہے۔
لیکن اگر فروٹ چاٹ کو جلدی تیار کرلیا جائے تو اس کے کالے پڑجانے کا خدشہ ہوتا ہے۔ اگر آپ کی بنائی ہوئی فروٹ چاٹ بھی ایسی ہی کالی ہو جاتی ہے تو یہ نسخہ اپنائیں اور فروٹ چاٹ کو کالا ہونے سے بچائیں۔
کئی خواتین افطار سے بہت پہلے فروٹ چاٹ بنا کر رکھ لیتی ہیں اور افطار کے وقت جب اس کو دسترخوان پر رکھا جاتا ہے تو یہ کالا نظر آتا ہے اور بعض اوقات اس کا ذائقہ تنگ ہوجاتا ہے۔
آج ہم آپ کو فروٹ چاٹ کو کالا ہونے سے بچانے کا طریقہ بتائیں گے جس پر عمل کرنے سے نہ تو فروٹ چاٹ کالا ہوگا اور نہ ہی اس کا ذائقہ خراب ہوگا۔
تو آیئے جانتے ہیں۔
فروٹ چاٹ بناتے وقت جب سارے پھل کاٹ لیں تو انہیں ایک پیالے میں جمع کریں تو ساتھ ہی اس میں ایک عدد لیموں، تھوڑا سا نمک اور دو چمچ دودھ ڈال کر مکس کردیں۔
ایسا کرنے سے فروٹ چاٹ کالا نہیں ہوگا اور اگر آپ کسی پھل کا رس بھی اس میں شامل کردیں تو یہ ذائقے میں بھی مزید اچھا ہوجائے گا۔
اس کے علاوہ فروٹ چاٹ کو کالا ہونے سے محفوظ رکھنے کیلئے اگر اس میں ایک چمچ سرکہ شامل کردیا جائے تواس طرح بھی فروٹ چاٹ کالی نہیں ہوگی۔
Discover a variety of Tips and Totkay articles on our page, including topics like Fruit Chaat Ko Kala Hone Se Kaise Bachayen and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Fruit Chaat Ko Kala Hone Se Kaise Bachayen to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.