فریج سے پانی رسنے کو معمولی نہ سمجھیں.. جانیں مہنگے فریج کو برباد کرنے والے اس مسئلے سے نجات کا طریقہ

فریج کتنا ہی مہنگا کیوں نہ خرید لو، چند سالوں میں خراب ہوجاتا ہے. اس کی وجہ کوالٹی سے زیادہ ہماری اپنی غلطی ہوتی ہے جو فریج کو خراب کردیتی ہے. ایسی ہی ایک غلطی فریج سے رسنے والا پانی ہے جس کا ہم نوٹس نہیں لیتے لیکن یہ پانی پوری مشین کی تباہی کی وجہ بن جاتا ہے.

فریج کے نیچے رسنے والا پانی دراصل اندر کی برف پگھلنے سے خارج ہوتا ہے. یہ پانی فریج کے ربر کو خراب کرتا ہے، زنگ کی وجہ بنتا ہے، اندر رکھیسبزیوں اور پھلوں کو خراب کرتا ہے اور فریج میں بدبو بھی پیدا کرتا ہے.

اس پانی کو بروقت نکالنا بہت ضروری ہے. فریج میں سب سے آخر میں سبزیاں اور پھل رکھنے کے لیے پلاسٹک کی دراز ہوتی ہے. اس کی ٹرے کے پیچھے ہاتھ لگائیں تو ایک سوراخ موجود ہوتا ہے. یہ سوراخ پانی باہر نکالنے کے لئے ہوتا ہے لیکن اکثر اس میں کچھ پھنس جاتا ہے جس کی وجہ سے پانی جمع ہونے لگتا ہے.

سب سے پہلے فریج خالی کر کے بند کر دیں اور تار نکال دیں. اب کسی لمبے تار کو سوراخ میں ڈالیں تاکہ پھنسی ہوئی چیزیں نکل جائیں اور پانی نکل جائے. فریج کو اچھی طرح صاف کرنے کے بعد زیتون کا تیل کا تیل موٹے کپڑے میں لگا کر اندر باہر اچھی طرح پونچھیں اور فریج خشک کر لیں. فریج کو بہتر حالت میں رکھنے کے لیے یہ عمل ہر مہینے کریں.

Fridge Water Leakage Solution

Discover a variety of News articles on our page, including topics like Fridge Water Leakage Solution and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Fridge Water Leakage Solution to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Khush Bakht  |   In News  |   0 Comments   |   2787 Views   |   30 May 2024
About the Author:

Khush Bakht is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Khush Bakht is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 22 January 2025)

فریج سے پانی رسنے کو معمولی نہ سمجھیں.. جانیں مہنگے فریج کو برباد کرنے والے اس مسئلے سے نجات کا طریقہ

فریج سے پانی رسنے کو معمولی نہ سمجھیں.. جانیں مہنگے فریج کو برباد کرنے والے اس مسئلے سے نجات کا طریقہ ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ فریج سے پانی رسنے کو معمولی نہ سمجھیں.. جانیں مہنگے فریج کو برباد کرنے والے اس مسئلے سے نجات کا طریقہ سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔