جو دوغلے تھے، خود ہی الگ ہو گئے۔۔ فیروز خان نے ان پر تنقید کرنے والی اداکاراؤں کے بارے میں کیا کچھ کہا؟

Feroze Khan Gives Harsh Reply To Actresses Who Criticized Him

پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کے مقبول اداکار فیروز خان، جو ہمیشہ سے ایک سپر ہٹس ڈراموں کا چہرہ رہے ہیں، ایک بار پھر خبروں میں ہیں اس بار اپنے واضح اور بے باک مؤقف کے باعث۔

علیزہ سلطان سے طلاق اور گھریلو تشدد کے الزامات کے بعد فیروز خان کو شوبز میں شدید مخالفت کا سامنا کرنا پڑا۔ کئی معروف فنکاروں نے اُن سے منہ موڑ لیا، کچھ نے اُن کے ساتھ کام کرنے سے انکار کیا، اور ان پر تنقید کی بوچھاڑ کر دی۔

مگر اب، خاموش فیروز خان بول پڑے ہیں۔

حال ہی میں یاسر نواز کو دیے گئے ایک انٹرویو میں فیروز خان نے اپنے دل کی بات کہی، "یہ سارا تجربہ میرے لیے ایک آزمائش ضرور تھا، مگر میں نے سیکھا کہ رزق صرف اللہ کے ہاتھ میں ہے۔ اگر وہ ساتھ ہے تو کوئی کچھ نہیں بگاڑ سکتا۔"

فیروز نے کہا کہ ان حالات نے ان کا ایمان اور بھی مضبوط کر دیا ہے۔ "میں اپنی ذہنی اور جسمانی توانائی کو منفی باتوں سے آلودہ نہیں کرتا۔ میرا جسم میری عبادت گاہ ہے، اور میں اسے منفی سوچوں سے پاک رکھتا ہوں۔"

اداکار نے ان شخصیات کے بارے میں بھی کھل کر بات کی جنہوں نے تنازعے کے بعد ان سے علیحدگی اختیار کر لی تھی۔

اللہ نے میرے لیے فلٹر لگا دیا، جو لوگ دو چہرے رکھتے تھے، وہ خود ہی دور ہو گئے۔ ایسے لوگوں کے ساتھ دوبارہ کبھی کام کرنے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔

واضح رہے کہ اقراء عزیز نے ڈرامہ سنول یار پیا سے فیروز خان کے ساتھ تنازعے کے بعد علیحدگی اختیار کی، جبکہ ایمن، منال، عشنا شاہ اور مریم نفیس نے بھی فیروز کے خلاف کھل کر بیانات دیے۔

فیروز خان کا یہ بیباک مؤقف اس بات کا اشارہ ہے کہ وہ اب صرف سچائی اور خلوص پر مبنی رشتوں کو اہمیت دیتے ہیں۔

فیروز کا پیغام واضح ہے، جو دکھاوے والے تھے، وہ اب دائرے سے باہر ہیں — باقی رہ گئے ہیں وہ جو دل سے ساتھ ہیں۔

Feroze Khan Gives Harsh Reply To Actresses Who Criticized Him

Discover a variety of News articles on our page, including topics like Feroze Khan Gives Harsh Reply To Actresses Who Criticized Him and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Feroze Khan Gives Harsh Reply To Actresses Who Criticized Him to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Salwa Noor  |   In News  |   0 Comments   |   1876 Views   |   12 Jun 2025
About the Author:

Salwa Noor is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Salwa Noor is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 14 June 2025)

جو دوغلے تھے، خود ہی الگ ہو گئے۔۔ فیروز خان نے ان پر تنقید کرنے والی اداکاراؤں کے بارے میں کیا کچھ کہا؟

جو دوغلے تھے، خود ہی الگ ہو گئے۔۔ فیروز خان نے ان پر تنقید کرنے والی اداکاراؤں کے بارے میں کیا کچھ کہا؟ ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ جو دوغلے تھے، خود ہی الگ ہو گئے۔۔ فیروز خان نے ان پر تنقید کرنے والی اداکاراؤں کے بارے میں کیا کچھ کہا؟ سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔