والد کو معاف کرنے میں 30 سال لگے۔۔ جیا خان کے والد نے ایسا کیا کیا تھا؟ ماضی کی تلخ حقیقت سے پردہ اٹھا دیا

Jia Ali Talks About Her Father And Life

پاکستان کی معروف ماڈل و اداکارہ جیا علی نے حال ہی میں ایک پوڈکاسٹ میں شرکت کی، جہاں انہوں نے اپنی زندگی کے ان پہلوؤں پر روشنی ڈالی جو اکثر پردے میں رہتے ہیں۔ ان کی گفتگو نے نہ صرف سننے والوں کو متاثر کیا بلکہ ان کے مداحوں کی جانب سے دل کو چھو لینے والے ردعمل بھی سامنے آئے۔

پہلی بار انہوں نے اعتماد کے ساتھ اپنی اصل عمر بتاتے ہوئے کہا، میں اس سال 53 برس کی ہو گئی ہوں، اور مجھے اپنی عمر پر کبھی شرمندگی نہیں ہوئی۔

ان کے مطابق، بڑھاپا وہ نہیں جو کاغذ پر لکھا ہو، بلکہ وہ ہے جب انسان ذہنی طور پر ہار مان لےاور میں ابھی مکمل طور پر زندہ، باخبر اور مطمئن ہوں۔

جیا علی نے اپنے طرزِ زندگی کی جھلک بھی دی، بتایا کہ وہ مٹی کے برتنوں میں کھانا پکاتی ہیں، لکڑی کے چمچ استعمال کرتی ہیں اور صابن کے بجائے سوڈا و لیموں سے برتن صاف کرتی ہیں۔ ان کی ماں ہمیشہ قدرتی اور سادہ طرزِ زندگی کی حامی تھیں، اور آج وہ خود بھی اسی روایت کو آگے بڑھا رہی ہیں۔

لیکن سب سے زیادہ اثر انگیز لمحہ وہ تھا جب جیا نے اپنے والد سے تعلق پر بات کی۔

میرے والدین میں تلخی رہی، رشتہ ٹوٹا، اور میرے لیے اُن کو معاف کرنا آسان نہ تھا... مجھے 30 سال لگے اپنے والد کو دل سے معاف کرنے میں۔

انہوں نے بتایا کہ میڈیٹیشن نے ان کی روح کو سکون، اور دل کو نرمی عطا کی۔

دیر سے شادی کے فیصلے پر بھی جیا علی نے کھل کر بات کی، میں نے شادی کسی دباؤ میں آ کر نہیں کی، یہ میرا فیصلہ تھا۔ میں نے خود کے لیے، اپنے بھائیوں کی خوشی کے لیے یہ قدم اٹھایا۔

انہوں نے اس بات پر فخر محسوس کیا کہ وہ ہمیشہ اپنی زندگی اپنی شرائط پر جیتی آئی ہیں۔

Jia Ali Talks About Her Father And Life

Discover a variety of News articles on our page, including topics like Jia Ali Talks About Her Father And Life and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Jia Ali Talks About Her Father And Life to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Salwa Noor  |   In News  |   0 Comments   |   2553 Views   |   23 Jun 2025
About the Author:

Salwa Noor is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Salwa Noor is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 24 June 2025)

والد کو معاف کرنے میں 30 سال لگے۔۔ جیا خان کے والد نے ایسا کیا کیا تھا؟ ماضی کی تلخ حقیقت سے پردہ اٹھا دیا

والد کو معاف کرنے میں 30 سال لگے۔۔ جیا خان کے والد نے ایسا کیا کیا تھا؟ ماضی کی تلخ حقیقت سے پردہ اٹھا دیا ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ والد کو معاف کرنے میں 30 سال لگے۔۔ جیا خان کے والد نے ایسا کیا کیا تھا؟ ماضی کی تلخ حقیقت سے پردہ اٹھا دیا سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔