پکا ہوا باسی چکن کھانے سے آپ کے ساتھ کیا ہوسکتا ہے…فریچ میں محفوظ چکن کی ڈش دوبارہ کھانے سے پہلے 4 چیزیں دیکھ لیں

چکن آج کل ہم سب کی مرغوب غذا بن چکا ہے اور اس سے تیار کردہ کھانے بچے اور بڑے یکساں طور پر پسند کرتے ہیں- لیکن کیا آپ جانتے کہ پکا ہوا چکن فریج میں کتنے دن تک قابلِ استعمال رہتا ہے؟ اگرچہ چکن 3 سے 4 دن تک فریج میں محفوظ رہتا ہے لیکن اس سے پہلے بھی اس کے خراب ہونے کے امکانات ہوتے ہیں- لیکن آپ چند نشانیوں کی مدد سے جان سکتے ہیں کہ فریج سے دوبارہ استعمال کے لیے نکالا جانے والا تیار شدہ چکن کا آئٹم کھانے کے قابل بھی ہے یا نہیں-

بو

بعض اوقات چکن خراب ہونے کے کوئی آثار نظر نہیں آتے- مختلف چٹنیوں کے ساتھ تیار کردہ چکن کے بارے میں فیصلہ مشکل ہوتا ہے- اس کی وجہ یہ ہے کہ چکن کا اپنا ذائقہ اور بو ایک جیسی ہوتی ہے- لیکن اگر کوئی تیز ناک رکھتا ہے تو وہ باآسانی چکن کو سونگھ کر اس میں سے اٹھنے والی الگ ناگوار بو کے ذریعے اس کی حقیقت سے متعلق بتا سکتا ہے-

بناوٹ

خراب شدہ چکن ساخت میں پتلا ہو جاتا ہے اور دوبارہ گرم کرنا بھی اس میں موجود بیکٹیریا اور زہریلے مادوں کے خاتمے کو یقینی نہیں بنا سکتی۔ اگر چکن پتلا نظر آتا ہے یا اس کی ساخت میں تبدیلی واقع ہوچکی ہے، تو اسے فوراً پھینک دینا ہی بہتر ہے۔

ظاہری رنگ

اگر پکے ہوئے چکن کا رنگ سرمئی یا سبز رنگ میں تبدیل ہوتا ہوا محسوس ہو رہا ہے تو سمجھ جائیے کے اسے پھینکنے کا وقت آگیا ہے- اگر خراب چکن زیادہ دیر تک رکھا جائے تو وہ اپنا رنگ تبدیل کر کے سرمئی رنگ کا ہونے لگتا ہے-

اگر آپ خراب چکن کھا لیں تو کیا ہوگا؟

اگرچہ باسی چکن کو ضائع کرنے کا مشورہ دیا جاتا ہے، لیکن اگر آپ اتفاقاً اسے کھاتے ہیں تو گھبرائیں نہیں۔ اس بات کے امکانات ہیں کہ یہ آپ کو بالکل متاثر نہیں کر سکتا! لیکن یاد رکھیں اگر اس کے اثرات شدت کے ساتھ متاثر کریں تو خراب چکن کھانے سے فوڈ پوائزننگ اور ڈائریا ہو سکتا ہے۔

Fridge Main Rakha Hua Chicken Khana

Discover a variety of Health and Fitness articles on our page, including topics like Fridge Main Rakha Hua Chicken Khana and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Fridge Main Rakha Hua Chicken Khana to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Shaista  |   In Health and Fitness  |   0 Comments   |   3051 Views   |   24 Aug 2022
About the Author:

Shaista is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Shaista is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 22 December 2024)

پکا ہوا باسی چکن کھانے سے آپ کے ساتھ کیا ہوسکتا ہے…فریچ میں محفوظ چکن کی ڈش دوبارہ کھانے سے پہلے 4 چیزیں دیکھ لیں

پکا ہوا باسی چکن کھانے سے آپ کے ساتھ کیا ہوسکتا ہے…فریچ میں محفوظ چکن کی ڈش دوبارہ کھانے سے پہلے 4 چیزیں دیکھ لیں ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ پکا ہوا باسی چکن کھانے سے آپ کے ساتھ کیا ہوسکتا ہے…فریچ میں محفوظ چکن کی ڈش دوبارہ کھانے سے پہلے 4 چیزیں دیکھ لیں سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔