مائیں دوبارہ نہیں ملتیں۔۔ باپ کی مار سے تنگ آ کر گھر چھوڑ دیا تھا! شبیر جان ماں کو یاد کر کے رو پڑے

“یہ دوبارہ نہیں ملیں گی۔ جب تک مائیں ہیں۔ ان کی خدمت کا کوئی موقع ہاتھ سے نہ جانے دیں۔ ایک حدیث ہے کہ ماں باپ کو اف تک نہ کہو۔ وہ اف یہ ہے کہ جب اپنی ماں کے پاس بیٹھو تو ان سے اپنی تکلیف کا اظہار بھی نہ کرو تا کہ ان کا دل نہ دکھے“

یہ کہنا ہے سینئیر اداکار شبیر جان کا جنھوں نے الف ٹی وی میں ساجد حسن کو انٹرویو دیتے ہوئے اپنی نجی زندگی پر روشنی ڈالی۔ ماں سے دوبارہ ملنے کے سوال پر شبیر جان آبدیدہ ہوگئے اور کہا کہ وہ اب نہیں مل سکتیں۔

شبیر جان کا کہنا تھا کہ ان کے والد کافی سخت مزاج تھے اور جو ہاتھ میں آتا تھا اس سے پٹائی کردیا کرتے تھے۔ اس بات سے تنگ آ کر انھوں نے گھر بھی چھوڑا لیک جب پیسے ختم ہوگئے تو واپس آگیا۔ ماں بچے کے بغیر نہیں رہ سکتی۔ میری ماں بھی میرے بغیر نہیں رہ پاتی تھی۔

خود کیسے باپ ہیں اس موضوع پر گفتگو کرتے ہوئے شبیر جان کا کہنا تھا کہ دوسری بیوی سے جو بچے ہیں ان سے بہت محبت ہے۔ بیٹی کو آئی لو یو کا میسج کرتا رہتا ہوں۔ دوسری بیوی بہت اچھی ماں ہے کبھی ہار نہیں مانتی جبکہ پہلی بیوی بھی اچھی ماں ہے لیکن پہلی شادی کے وقت میں 18 برس کا تھا اپنا لڑکپن ڈھونڈ رہا تھا اس لئے پہلی بیوی کے بچوں کے ساتھ زیادہ وقت نہیں گزار سکا۔

Shabbir Jan Remembering His Mother

Discover a variety of News articles on our page, including topics like Shabbir Jan Remembering His Mother and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Shabbir Jan Remembering His Mother to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Khush Bakht  |   In News  |   0 Comments   |   29959 Views   |   20 May 2024
About the Author:

Khush Bakht is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Khush Bakht is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 22 January 2025)

مائیں دوبارہ نہیں ملتیں۔۔ باپ کی مار سے تنگ آ کر گھر چھوڑ دیا تھا! شبیر جان ماں کو یاد کر کے رو پڑے

مائیں دوبارہ نہیں ملتیں۔۔ باپ کی مار سے تنگ آ کر گھر چھوڑ دیا تھا! شبیر جان ماں کو یاد کر کے رو پڑے ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ مائیں دوبارہ نہیں ملتیں۔۔ باپ کی مار سے تنگ آ کر گھر چھوڑ دیا تھا! شبیر جان ماں کو یاد کر کے رو پڑے سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔