بہو دیر سے سو کر اٹھتی ہے اور۔۔ شادی کی پہلی صبح لیٹ اٹھنے پر اسماء عباس نے کیا کہا تھا؟ بہو نے اصل کہانی بتا دی

Asma Abbas Ne Bahu Ke Bare Me Kya Kaha

اداکاری کی دنیا میں نام کمانے والی سینئر اداکارہ اسماء عباس صرف ڈراموں میں ہی نہیں، بلکہ اصل زندگی میں بھی ایک زبردست اور دل کو چھو لینے والی ساس کے طور پر سامنے آئی ہیں۔

حال ہی میں ڈرامہ دستک میں شاندار پرفارمنس پر داد سمیٹنے والی اسماء عباس نے اپنی بہو سے جڑی دلچسپ کہانی سنائی جو سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہو رہی ہے۔

اسماء عباس کی بہو ثمین نے ہنستے ہوئے بتایا، میں اپنی شادی کے بعد جب سسرال پہنچی تو دل میں عجیب سی گھبراہٹ تھی۔ سوچا صبح جلدی اٹھوں گی، تو الارم لگا کر سوئی، مگر جب بجا تو بند کر کے پھر سے سو گئی! دیر سے جاگی تو شرمندہ ہو کر نیچے گئی، مگر حیرت ہوئی جب سب نے پیار سے کہا 'جاؤ اور آرام کرو'۔

اس موقع پر اسماء عباس نے پیار بھرا جواب دیتے ہوئے کہا، جب میری بہو دیر سے اٹھتی ہے تو مجھے اپنی بیٹی زارا یاد آتی ہے جو سونے کی شوقین ہے۔ مجھے کوئی اعتراض نہیں، اٹھنے کا جو وقت اس کا ہے وہی ٹھیک ہے۔

لیکن صرف اتنا ہی نہیں، اسماء عباس نے بہوؤں سے اپنی امیدوں کا ذکر بھی بڑے واضح انداز میں کیا، "میری بہوئیں پڑھی لکھی ہیں، اور میں چاہتی ہوں کہ وہ صرف گھریلو کام تک محدود نہ ہوں، انہیں اپنا کیریئر بنانا چاہیے۔ جب تعلیم حاصل کی ہے تو اسے ضائع کیوں کریں؟ گھر کے کام کے لیے ملازم ہیں، اور مجھے ایسی بہو پسند نہیں جو ہر وقت سوتی ہوئی لگے۔ عورت کو چاک و چوبند اور متحرک رہنا چاہیے — اور شکر ہے کہ میری سب بہوئیں کام کرتی ہیں۔"

یہ کہانی صرف ایک ساس اور بہو کی نہیں، بلکہ ایک سوچ کی عکاسی ہے جو روایتی نظریات کو بدل رہی ہے۔ ایسی کہانیاں ہی ہمیں بتاتی ہیں کہ اگر نیت صاف ہو، تو رشتے خود بخود خوبصورت بن جاتے ہیں۔

Asma Abbas Ne Bahu Ke Bare Me Kya Kaha

Discover a variety of News articles on our page, including topics like Asma Abbas Ne Bahu Ke Bare Me Kya Kaha and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Asma Abbas Ne Bahu Ke Bare Me Kya Kaha to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Salwa Noor  |   In News  |   0 Comments   |   1794 Views   |   22 Jul 2025
About the Author:

Salwa Noor is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Salwa Noor is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 23 July 2025)

بہو دیر سے سو کر اٹھتی ہے اور۔۔ شادی کی پہلی صبح لیٹ اٹھنے پر اسماء عباس نے کیا کہا تھا؟ بہو نے اصل کہانی بتا دی

بہو دیر سے سو کر اٹھتی ہے اور۔۔ شادی کی پہلی صبح لیٹ اٹھنے پر اسماء عباس نے کیا کہا تھا؟ بہو نے اصل کہانی بتا دی ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ بہو دیر سے سو کر اٹھتی ہے اور۔۔ شادی کی پہلی صبح لیٹ اٹھنے پر اسماء عباس نے کیا کہا تھا؟ بہو نے اصل کہانی بتا دی سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔