انتقال سے پہلے لوگوں کو تبلیغ کر رہے تھے ۔۔ مشہور عالم دین مفتی زرولی کی وہ آخری ویڈیو جس نے سب کو رلا دیا تھا؟ دیکھیں

اب وقت کم ہے، میں اس دنیا سے رخصت ہونے والا ہوں ۔ یہ الفاظ ہیں پاکستان کے ایک معروف عالم دین اور مفتی زرولی کے۔ مفتی زرولی خان جو کہ پاکستان کے بڑے عالم دین میں سے ایک ہیں اور یہ پاکستان میں ہی نہیں بلکہ پوری دنیا میں مشہور ہیں۔

آج 2 سال ہو گئے ہیں ان کے انتقال کو لیکن اب ان کی ایک ویڈیو کافی گردش کر رہی ہے جس میں وہ کافی بیمار نظر آ رہے ہیں، ناک پر ایک نلکی بھی لگی ہوئی ہے لیکن پھر بھی لوگوں کو مسجد میں بیٹھ کر اسلام کی تبلیغ کر رہے ہیں ۔ اس ویڈیو میں وہ اپنے کسی ساتھی کو مخاطب کر کے کہتے ہوئے دیکھائی دے رہے ہیں کہ وقت کم ہے، میری روانگی ہے، سفر طویل ہے۔ ان کے یہ الفاظ ان کی موت سے چند روز قبل کے ہیں۔

کہا یہ جاتا ہے کہ ان کا انتقال کورونا وائرس کے باعث کراچی کے ایک نجی اسپتال میں 7 دسمبر 2020 کو ہوا مگر جمعیت علمائے اسلام کے رہنما قاری عثمان کہتے ہیں کہ مفتی صاحب کا انتقال کورونا وائرس سے نہیں ہوا بلکہ وہ تو گزشتہ 6 سالوں سے دمے ارو دل کے عارضے میں مبتلا تھے۔

اس کے علاوہ اگر مفتی صاحب کی نجی زندگی پر بات کی جائے تو سب سے پہلے آپکو یہ بتاتے چلیں کہ یہ سوابی کے قصبے جہانگیرا میں 1953 میں پیدا ہوئے علوم الاسلامیہ علامہ بنوری ٹاؤن سے سند فراغت حاصل کی اور مولانا یوسف بنوری، عبداللہ کاکا خیل جیسے اکابرین ان کے اساتذہ رہے۔انہوں نے احسن العلوم کی دینی درسگاہ قائم کی۔

یہی نہیں یہ ہزاروں علما کے استاد تھے، انہیں تفسیر و حدیث کے درس میں منفرد مقام حاصل تھا۔ ہمیشہ سے ہی ان سے علام حاصل کرنے کیلئے ملک بھر سے طلبہ آتے تھے ۔ مرحوم پوری زندگی درس و تدریس سے وابستہ رہے اس کے علاوہ وہ کئی کتابوں کے مصنف بھی ہیں۔

Inteqal Se Pehly Tableegh Kar Rahe Thy

Discover a variety of News articles on our page, including topics like Inteqal Se Pehly Tableegh Kar Rahe Thy and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Inteqal Se Pehly Tableegh Kar Rahe Thy to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Faiq  |   In News  |   0 Comments   |   9650 Views   |   18 Nov 2022
About the Author:

Faiq is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Faiq is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 21 January 2025)

انتقال سے پہلے لوگوں کو تبلیغ کر رہے تھے ۔۔ مشہور عالم دین مفتی زرولی کی وہ آخری ویڈیو جس نے سب کو رلا دیا تھا؟ دیکھیں

انتقال سے پہلے لوگوں کو تبلیغ کر رہے تھے ۔۔ مشہور عالم دین مفتی زرولی کی وہ آخری ویڈیو جس نے سب کو رلا دیا تھا؟ دیکھیں ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ انتقال سے پہلے لوگوں کو تبلیغ کر رہے تھے ۔۔ مشہور عالم دین مفتی زرولی کی وہ آخری ویڈیو جس نے سب کو رلا دیا تھا؟ دیکھیں سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔