گھر کے کام پھر کچن کے کام اوپر سے باہر نکلو تو سورج کی تپش اور شعائیں، اتنے سب کے بعد خواتین کی اسکن جلدی خراب ہونے لگتی ہے خاص کر کہ اگر اسکا صحیح طریقے سے خیال نہ رکھا جائے تو یہ وقت سے پہلے آپ کو بوڑھا دکھاتی ہے۔ اس لیئے اپنی جلد کو نظرانداز نہ کریں اور اسکا بھی اتنا ہی خیال رکھیں جتنا اپنے گھر اور گھر والوں کا رکھتی ہیں۔
اکثر خواتین تو پارلر جا کے فیشل بلیچ وغیرہ کروا لیتی ہیں، لیکن بعض اوقت پارلر جانے کا وقت نہیں ہوتا تو کبھی پیسوں کی تنگی ہوتی ہے اور کچھ لوگ تو چہرے پر لگاتے ہی صرف گھریلو ریمیڈیز ہیں۔ تو ان تمام خواتین کیلیئے آج ہم لائے ہیں گھر میں بہترین فیشل کرنے کا طریقہ جس سے ان کا مرجھایا ہوا چہرا بلکل کھل جائے گا۔
کلینزنگ
1 چمچ بیسن میں تھوڑا سا پانی (عرقِ گلاب یا دودھ بھی ملا سکتے ہیں جو آپ کو بہتر لگے اپنی سکن کیلیئے) ملا کر لیکویڈ پیسٹ بنالیں اور اس سے اپنے پورے چہرے کی اچھی طرح سے کلینزنگ کرنے بعد سادے پانی سے منہ دھو لیں۔ اس سے چہرے پر موجود دھول مٹی، چکنائی اور ڈیڈ سیل وغیرہ صاف ہوجائیں گے۔
چہرے کے مردہ خلیوں اور پگمنٹیشن کیلیئے
1 آلو کو دھو کر کاٹ لیں اور اسے گرینڈ کر کے اسکا پیسٹ بنالیں، اب اسے چہرے پر لگا کر اچھے سے مساج کریں۔ یہ آپکی اسکن پر موجود کالے دھبوں، مردہ خلیون اور پگمنٹیشن کیلیئے بہترین ہے۔
بلیک اور وائٹ ہیڈز کیلیئے
جن لوگوں کی اسکن تھوڑی موٹی ہوتی ہے ان کے چہرے پر موجود بلیک ہیڈز یا وائٹ ہیڈز آسانی سے نہیں نکلتے۔ انھیں کرنا یہ ہے کہ جب چہرے پر لگا آلو کا پیسٹ سوکھ جائے تو، ایک پیالے میں 1 چمچ چاول کا آٹا لے کر اس میں تھوڑا سا پانی (عرقِ گلاب یا دودھ بھی ملا سکتے ہیں جو آپ کو بہتر لگے اپنی سکن کیلیئے) ملا کر پیسٹ بنا لیں اور اسے بلکل ہلکے ہاتھوں سے چہرے پر لگا کر مساج کریں پھر سادے پانی سے منہ دھو لیں۔
فیس ماسک
آدھا چمچ پھٹکری کے پاؤڈر میں تھوڑا سا عرقِ گلاب ملا کر اچھے سے مکس کرلیں، اور اسے اپنے منہ پر لگا کر 3 منٹ تک چھوڑ دیں اسکے بعد منہ دھو لیں۔
موسچرائزنگ
س پورے طریقہ کار کے بعد اپنی جلد کو سکون دینے کیلیئے لازمی اسے موسچرائز کریں، اس کے لیئے آپ کوئی بھی موسچرائزر استعمال کر سکتے ہیں جو آپ کو سوٹ کرتا ہو یا پھر ایلوویرا جیل کو اپنی جلد پر لگا سکتے ہیں وہ بھی ایک بہترین موسچرائزر ہے۔
Discover a variety of Beauty and Skin Care articles on our page, including topics like Chehry Ke Dagh Dhabon Ke Liye and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Chehry Ke Dagh Dhabon Ke Liye to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.