بال خورہ یا بال جھڑ کے اسباب اور علاج

ایلو پیشیہ اریٹا جسے اردو میں بال خورہ یا بال جھڑ کہاجاتا ہے یہ ایک بیماری ہے جو انسانی جسم کے امنیاتی نظام میں خرابی سے پیدا ہوتی ہے اس میں جسم کا دفاعی نظام خود جسم کے خلاف کام کرنے لگتا ہے جس کے نتیجے میں انسانی جسم میں کئی مسائل جنم لینے لگتے ہیں ان میں ایک بال خورہ یا بال جھڑبھی شامل ہے یہ بیماری بہت عام ہے اور عورت ہو یا مرد ،بچے ہو یا ضعیف افراد میں یعنی عمر کے کسی بھی حصے میں ہو سکتی ہے ۔ اس بیماری میں سر کے بال تیزی سے گرتے ہیں بال گرنے کا عمل ہر ایک میں مختلف ہوتاہے کسی کے سر میں گول دائروں کی صورت میں بال غائب ہوجاتے اور جلد بلکل صاف ہو جاتی ہے جیسے وہاں کبھی بال تھے ہی نہیں ،کسی میں بال بہت ہی کم رہ جاتے ہیں ۔ بال خورہ کی کئی اقسام ہیں ان میں ایک قسم میں انسان مکمل گنجا ہوجاتا ہے جبکہ دوسری قسم میں جسم کے تمام بال جھڑ جاتے ہیں ،تیسری قسم میں سر میں گول دائروں کی صورت بال غائب ہوجاتے ہیں جبکہ چوتھی قسم میں سر کے پچھلے حصے سے بال گر جاتے ہیں ۔

وجہ:

جیسا کہ اپر ذکر کیا جاچکا ہے کہ اس کی وجہ جسم کا امنیاتی نظام جسے ہم جسم کا دفاعی نظام کہتے ہیں اس میں بگاڑ کی وجہ یہ بیماری جنم لینے لگتی ہے اور جسم کا دفاعی نظام پہچان نہیں پاتا کہ جو بالوں کی جڑیں اور فولیکلز ہیں یہ اسی جسم کا حصہ ہیں بلکہ وہ انہیں کو ئی وائرس سمجھ کر حملہ کر دیتا ہے اور انہیں ختم کردیتا ہے جس کی وجہ بال گرنا شروع ہو جاتے ہیں اور سر میں گنج پن ہونے لگتا ہے ۔ اس بیماری دیگر وجوہات میں شامل ہیں ۔

جین میں اس بیماری کا ہونا
ہارمون کا غیر متوازن ہونا
اسٹریس
کسی دوا کا رد عمل
بچے کی پیدائش کے بعد
کوئی جسمانی صدمہ
سخت ڈاءٹنگ کرنا
غذا ئیت کی کمی جس میں آئرن اور وٹامن ڈی کا کم ہونا
تھائی رائیڈ گلینڈ کا غیر متوازن ہونا
دمہ کا مرض
موسمیاتی الرجی

علامات:

سر کے بال کا دائروں میں یا جسم کے مختلف حصوں سے بال کا جھڑجانا ۔
سر میں جگہ جگہ گنج پن کا ہونا ۔
گنج پن کی جگہ پر بال آجانا اور دوسری جگہ گنج پن کا ہونا ۔
بال کا تیزی سے گرنا ۔
سردیوں میں بال کا زیادہ تیزی سے گرنا ۔
انگلیوں کے ناخن کا سرخ ،کھردرے ہوکر ٹوٹنا شروع ہو جانا ۔
بال گرنے کی جگہ پر جلدکا مکمل صاف ہوجانا ۔ کبھی کبھی جلن یا خارش کا ہونا ۔

تشخیص:

اس کی تشخیص کے لئے ڈاکٹر سر کا اور ناخن کامعائنہ کرتے اور مریض سے بال گرنے کے بارے میں سوال کرتے ہیں ۔ تھائی رائیڈ اور ہارمون کے بلڈ ٹیسٹ کرواتے ہیں ۔

علاج:

ایلوپیشیہ یا بال جھڑ ایک قابل علاج بیماری ہے اکثر کچھ عرصہ بعد ہی یہ از خود ٹھیک ہو جاتی ہے جیسے ہی جسم میں موجود غذائی کمی یا دیگرمسائل حل ہو جاتے ہیں جو اس بیماری کی وجہ بنتے ہیں اور گنج پن کے بعد بال اگنا شروع ہوجاتے ہیں ۔ اکثر ڈاکٹر حضرات بیماری کی نوعیت اور سبب جان کر اسی کے مطابق ادویات بھی تجویز کرتے ہیں جس کے استعمال کے بعد مریض اس مرض سے نجات حاصل کر لیتا ہے ۔
اس بیماری میں کچھ گھریلوٹوٹکے بھی استعمال کیے جاتے ہیں جیسے جہان گنج پن وہاں ادرک یا لہسن لگانالیکن اس کی کوئی سائنسی وضاحت موجود نہیں ہے ۔ کیونکہ اس کا تعلق جسم کے اندرونی نطام ہے تو جب وہ ٹھیک ہوجاتا ہے تو یہ بیماری از خود ٹھیک ہو جاتی ہے ۔ اکثر یہ بھی دیکھا گیا ہے کہ جب ایک بار یہ بیماری ٹھیک ہو جاتی ہے تو یہ دوبارہ کبھی بھی ہو سکتی ہے ۔ اس کے لئے ضروری ہے کہ دوا کے ساتھ متوازن غذا کا استعمال اور اسٹریس سے دور رہنا ضروری ہے کیو نکہ کسی بھی بیماری کے ہو نے میں ان دونوں کی بڑی اہمیت ہے ۔

Bal Khora Ke Asbab Aur Ilaj

Discover a variety of Tips and Totkay articles on our page, including topics like Bal Khora Ke Asbab Aur Ilaj and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Bal Khora Ke Asbab Aur Ilaj to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Hina  |   In Tips and Totkay  |   0 Comments   |   9742 Views   |   05 Oct 2021

Disclaimer: All material on this website is provided for your information only and may not be construed as medical advice or instruction. No action or inaction should be taken based solely on the contents of this information; instead, readers should consult appropriate health professionals on any matter relating to their health and well-being. The data information and opinions expressed here are believed to be accurate, which is gathered from different sources but might have some errors. KFoods.com is not responsible for errors or omissions. Doctors and Hospital officials are not necessarily required to respond or go through this page.

About the Author:

Hina is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Hina is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 22 November 2024)

بال خورہ یا بال جھڑ کے اسباب اور علاج

بال خورہ یا بال جھڑ کے اسباب اور علاج ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ بال خورہ یا بال جھڑ کے اسباب اور علاج سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔