جگر پر چربی کیوں چڑھ جاتی ہے؟ جانیں اس مرض کی علامات اور اسے کم کرنے کے طریقے جو ڈاکٹر بھی بتاتے ہیں

فیٹی لیور یا جگر پر چربی کا مرض دنیا بھر میں 25 فیصد آبادی کو لاحق ہے۔ اس آرٹیکل میں ہم جانیں گے کہ یہ مرض کیوں ہوتا ہے، اس کی کیا علامات ہیں اور ڈاکٹر اسے کم کرنے کا کیا طریقہ بتاتے ہیں۔

مرہن ٹی وی کے وی لاگ میں ڈاکٹر ضیغم عباس بتاتے ہیں کہ ذیابیطس کے مریض اکثر فیٹی لیور کا شکار ہوتے ہیں اس کے علاوہ ایسے افراد جن کا وزن اور کولیسٹرول لیول زیادہ ہو ان کے جگر پر چربی چڑھنے کا مرض بھی عام ہوتا ہے۔

ڈاکٹر ضیغم کے مطابق فیٹی لیور کی عام طور پر کوئی علامات نہیں ہوتیں لیکن کچھ لوگوں کو اپنے پیٹ پر بوجھ اور درد محسوس ہوتا ہے۔ فیٹی لیور سے ضروری نہیں کہ کوئی بیماری ہو جبکہ بعض افراد کے جگر پر موجود چربی ان کے جگر کو خراب لگنے لگتی ہے۔

علاج

جگر پر چڑھی چربی کو کم کرنے کے لئے ڈاکٹر ضیغم بتاتے ہیں کہ سب سے پہلے اپنا وزن کم کرنا چاہیے۔ مختلف ٹیسٹ کروا کر دیکھیں اگر کولیسٹرول بڑھا ہے تو اسے کم کریں لیکن بہت زیادہ کریش ڈائیٹ پر نہ جائیں۔ ایک ہفتے میں زیادہ سے زیادہ ایک سے ڈیڑھ کلو وزن کم کریں۔ اس کے علاوہ وٹامن ای کے استعمال سے جگر پر چڑھی چربی کم کی جاسکتی ہے لیکن کسی بھی دوا کا استعمال معالج کے مشورے کے بغیر نہ کریں۔

Fatty Liver Kiyun Hota Hai

Discover a variety of Health and Fitness articles on our page, including topics like Fatty Liver Kiyun Hota Hai and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Fatty Liver Kiyun Hota Hai to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Khush Bakht  |   In Health and Fitness  |   0 Comments   |   4126 Views   |   20 Dec 2022
About the Author:

Khush Bakht is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Khush Bakht is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 19 November 2024)

جگر پر چربی کیوں چڑھ جاتی ہے؟ جانیں اس مرض کی علامات اور اسے کم کرنے کے طریقے جو ڈاکٹر بھی بتاتے ہیں

جگر پر چربی کیوں چڑھ جاتی ہے؟ جانیں اس مرض کی علامات اور اسے کم کرنے کے طریقے جو ڈاکٹر بھی بتاتے ہیں ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ جگر پر چربی کیوں چڑھ جاتی ہے؟ جانیں اس مرض کی علامات اور اسے کم کرنے کے طریقے جو ڈاکٹر بھی بتاتے ہیں سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔