یہ سراسر پاگل پن ہے۔۔ اسد صدیقی بیٹی کو اسکول کیوں نہیں بھیجنا چاہتے؟ وجہ بتاتے ہوئے دیگر والدین پر بھی کڑی تنقید

Asad Siddiqui Calls Out Parents For Early Admission In schools

پاکستانی اداکار و ماڈل اسد صدیقی نے حال ہی میں والدین اور اسکولوں کے اس بڑھتے ہوئے رجحان پر سخت تنقید کی جس میں بچوں کو ناسمجھی کی عمر میں ہی تعلیمی اداروں کا بوجھ اٹھانا پڑتا ہے۔

ایک پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے اُنہوں نے بتایا کہ ان کی بیٹی کی عمر ابھی ڈیڑھ سال ہے اور وہ سمجھتے ہیں کہ اتنی کم عمر میں بچے کو اسکول بھیج دینا نہ صرف نامناسب بلکہ سراسر جلد بازی ہے۔

اسد صدیقی کے مطابق ڈیڑھ سال تو کیا، چار اور پانچ سال بھی وہ صحیح وقت نہیں جس میں بچے کو کسی باقاعدہ تعلیمی سسٹم میں دھکیل دیا جائے۔ ان کا کہنا تھا کہ، زیادہ تر اسکولز کا زور تعلیم سے زیادہ کمائی پر ہوتا ہے، جبکہ اسی ماحول میں بچوں کے اندر طبقاتی فرق کا احساس بھی جنم لینے لگتا ہے۔ ان کے خیال میں حقیقی تربیت کا آغاز والدین سے ہوتا ہے، اور گھر ہی وہ پہلی درسگاہ ہے جہاں بچہ سیکھنے کی بنیاد پکڑتا ہے—اسکول صرف تب فائدہ دیتے ہیں جب بچہ ذہنی طور پر تیار ہو جائے۔

انہوں نے مثال دیتے ہوئے بتایا کہ فن لینڈ جیسے ترقی یافتہ ملک میں سات برس سے پہلے بچوں کو اسکول بھیجنے کی اجازت ہی نہیں، اور یہ فیصلہ سائنسی تحقیق کی بنیاد پر لیا گیا ہے تاکہ بچے فطری رفتار سے نشوونما پا سکیں۔

اسد صدیقی نے یہ بھی کہا کہ اسلامی نقطۂ نظر سے بھی چھوٹی عمر کے بچوں کو والدین کے قریب رکھ کر اُن کی تربیت کرنا زیادہ بہتر سمجھا جاتا ہے، کیونکہ ابتدائی سالوں میں محبت، توجہ اور گھر کی تعلیم ہی شخصیت کو اصل سمت فراہم کرتی ہے۔

Asad Siddiqui Calls Out Parents For Early Admission In Schools

Discover a variety of News articles on our page, including topics like Asad Siddiqui Calls Out Parents For Early Admission In Schools and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Asad Siddiqui Calls Out Parents For Early Admission In Schools to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Salwa Noor  |   In News  |   0 Comments   |   628 Views   |   23 Nov 2025
About the Author:

Salwa Noor is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Salwa Noor is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 24 November 2025)

یہ سراسر پاگل پن ہے۔۔ اسد صدیقی بیٹی کو اسکول کیوں نہیں بھیجنا چاہتے؟ وجہ بتاتے ہوئے دیگر والدین پر بھی کڑی تنقید

یہ سراسر پاگل پن ہے۔۔ اسد صدیقی بیٹی کو اسکول کیوں نہیں بھیجنا چاہتے؟ وجہ بتاتے ہوئے دیگر والدین پر بھی کڑی تنقید ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ یہ سراسر پاگل پن ہے۔۔ اسد صدیقی بیٹی کو اسکول کیوں نہیں بھیجنا چاہتے؟ وجہ بتاتے ہوئے دیگر والدین پر بھی کڑی تنقید سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔

Get Alerts