والد اور میرے درمیان بہت اختلاف تھے پھر ان کے آپریشن کے بعد۔۔ وہ وقت جب حنا الطاف والد کا ذکر کرتے ہوئے رو پڑیں

پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ حنا الطاف ایک خوش مزاج انسان ہیں جو ٹی وی پروگراموں میں سب کے ساتھ گھل مل جاتی ہیں۔

لیکن ان کی زندگی میں ایک وقت ایسا بھی آیا جو مشکل وقت تھا۔اس حوالے سے وہ ایک انٹرویو کے دوران اپنے والد کا ذکر کرتے ہوئے آبدیدہ ہوگئیں۔

تفصیلات کے مطابق ڈرامہ انڈسٹری کی مشہور اداکارہ حنا الطاف نے اپنے ایک پرانے انٹرویو میں انکشاف کیا تھا کہ ایک وقت تھا جب میرا اور میرے والد کے درمیان بہت اختلاف رہا لیکن جب والد کی سرجری ہوئی تو میں نے سنا کہ وہ کسی کو بتا رہے تھے کہ سرجری کے سارے اخراجات حنا نے ادا کیے ہیں وہ میری بیٹی نہیں بیٹا ہے۔

حنا الطاف نے بتایا کہ اس دوران والد کا کہنا تھا کہ میرے دو بیٹے اور بھی ہیں لیکن حنا میرا تیسرا بیٹا ہے، یہ میرا کندھا ہے سب سے مضبوط کندھا۔

اداکارہ نے کہا کہ والد کے یہی الفاظ آج میری کامیابی کا سبب ہیں اور مجھے لگتا ہے کہ کسی بھی لڑکی کے لئے زندگی کی سب سے بڑی کامیابی یہی ہے جب وہ مضبوط طریقے سے اپنے والد کے پیچھے کھڑی ہوجائے، ایک ایسے وقت میں جب وہ کندھے کمزور پڑ جائیں تو آپ کو پتہ ہونا چاہیے کہ نہیں میں ہی ادھر ہوں۔

حنا الطاف کا مزید کہنا تھا کہ مجھے لگتا ہے کہ والد کا جو ایک جملہ تھا کہ حنا میری بیٹی نہیں میرا بیٹا ہے اس چیز نے مجھے اندر سے بہت مضبوط بنا دیا، ان کے یہی جملے میرے لیے سب کچھ ہیں۔

واضح رہے کہ مئی 2020 میں حنا الطاف اور اداکار آغا علی رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے اس کے علاوہ وہ کئی مشہور ڈرامہ سیریلز میں اداکاری کے جوہر دکھا چکی ہیں۔

Walid Aur Mere Darmayan Ikhtelaf Thay

Discover a variety of News articles on our page, including topics like Walid Aur Mere Darmayan Ikhtelaf Thay and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Walid Aur Mere Darmayan Ikhtelaf Thay to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Zain  |   In News  |   0 Comments   |   11972 Views   |   28 Nov 2022
About the Author:

Zain is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Zain is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 22 December 2024)

والد اور میرے درمیان بہت اختلاف تھے پھر ان کے آپریشن کے بعد۔۔ وہ وقت جب حنا الطاف والد کا ذکر کرتے ہوئے رو پڑیں

والد اور میرے درمیان بہت اختلاف تھے پھر ان کے آپریشن کے بعد۔۔ وہ وقت جب حنا الطاف والد کا ذکر کرتے ہوئے رو پڑیں ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ والد اور میرے درمیان بہت اختلاف تھے پھر ان کے آپریشن کے بعد۔۔ وہ وقت جب حنا الطاف والد کا ذکر کرتے ہوئے رو پڑیں سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔